Skip to content Skip to footer

بیری کے پتوں سے نہانے کی حقیقت!

بیری کے پتوں سے نہانے کی حقیقت!

یہ عمل کرنے سے بیماریاں خود بخود جسم سے نکل جائیں گی

محترم قارئین ! عبقری تسبیح خانہ لاہور میں حضرت شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ پچھلے 15 برس سے جادو کوختم کرنے ، جنات سے چھٹکارا حاصل کرنےاورنظربداور بیماریوں کو جسم سے دھونے کیلئےاکابر واسلاف کا آزمودہ بیری کے پتوں کا ایک عمل ارشاد فرمارہے ہیں 

بیری کے 7 پتے لے کر ہر ایک پر ایک ایک مرتبہ پہلا کلمہ اور ایک ایک مرتبہ آیت ِ کریمہ پڑھ کے انہیں ابال کرکسی ایسی جگہ غسل کرلیں ،جہاں پانی زمین کی مٹی اپنے اندر جذب کرلے۔

کویت کے ایک معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرسعید بن علی القحطانی حفظہ اللہ بیری کے پتوں سے غسل کرنے کو "مسنون دم” کہتے ہوئےلکھتے ہیں کہ: جادو ہوجانے کی صورت میں مسنون دم کیا جائے ، جس کا سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ بیری کے ساتھ پتے لے کر انہیں دوپتھروں کے درمیان رکھ کر پیس لیں یا کسی اور چیز سے کوٹ لیں۔پھر اس ملیدے کو پانی کی اتنی مقدار میں حل کرلیں جو غسل کیلئے کافی ہواور اس پر قرآن مجید کی درج ذیل آیات اور سورتیں پڑھی جائیں۔

پھر اس دم والے پانی میں سے چند گھونٹ پی لیاجائے اور باقی سے غسل کرلیاجائے۔
یہ عمل کرنےسے ان شاء اللہ بیماری ختم ہوجائے گی ۔ مرض کے خاتمے تک یہ عمل بار بار کیا جا سکتا ہے(یعنی ہر ہفتے یا ہر دن اسی طرح نہایا جاسکتاہے)اس عمل کو کئی بار آزمایاگیاتو اللہ تعالیٰ نے اس کے ذریعے فائدہ پہنچایا۔حتیٰ کہ یہ عمل ان میاں بیوی کیلئے تو ایک تیر بہدف نسخہ ہے جن کے درمیان ایک دوسرے کیلئےجدائی ( نفرت )ڈال دی گئی ہو ۔

کچھ لوگ جو طب ِ نبوی ﷺ کے اسرارورموز اور اصول و قوانین سے ناآشنا ہیں ، فوراً کہتے ہیں کہ یہ کس حدیث سے ثابت ہے؟ حالانکہ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ روحانی طریقۂ علاج میں بیری کے پتوں پر کلمات کا پڑھنا صدیوں سے چلاآرہاہے۔

بحوالہ کتاب: دعا اور دم کے ذریعے مسنون علاج ،صفحہ 99 ناشر: مکتبہ دارالسلام ،لوئر مال سیکرٹریٹ لاہور)
معلوم ہوا یہ عمل بھی شیخ الوظائف کا خود ساختہ نہیں ہے۔

ہماری ویب سائٹ کو سبسکرائب کرنے اور اپ ڈیٹس حاصل کرنے کیلئے اپنا نام اور ای میل ایڈریس درج کریں

نوٹ: ہم غیر متعلقہ مواد شیئر نہیں کرتے

عبقری کا پیغام   –   اعمال سےپلنےکا یقین

عبقری کا پتہ

عبقری عالمی مرکز روحانیت و امن عبقری سٹریٹ نزد قرطبہ مسجد، مزنگ چونگی، لاہور

عبقری سے رابطہ کریں

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024