اکابرؒ پر اعتماد
ان خوش نصیب ہستیوں کے نام جن کےساتھ کائنات کی عظیم نعمت ’’برکت‘‘ کو جوڑ کر حدیث نبوی ﷺ میں اعلان فرما دیا گیا کہ برکت تمہارے اکابرؒ کے ساتھ ہے۔ وہی اکابرؒ جنہوں نے وظائف کو مشکلات کے حل کا ایک اہم ذریعہ سمجھا اور تعویذات کو شفاء کا جزوِ لازم مانا۔ امت کی نبض شناسی کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر ہم نے مخلوق خدا کو قرآن و سنت اور اکابرین امت (یعنی صحابہؓ ، اہل بیت ؓ تابعینؒ، فقہاءؒ محدثینؒ اور اولیاءؒ وصالحینؒ) کے آزمودہ وظائف، عملیات، نقوش اور تعویذات نہ بتائے تو یہ ہر اس در کی خاک چھانیں گے، جہاں انہیں کفر و شرک کے گھٹا ٹوپ اندھیر اپنی لپیٹ میں لے لیںگے، جس سے ان کی دنیا بھی ویران ہوگی اور آخرت بھی برباد! پس ان مخسنین امت کی خدمت میں انہی کی ترتیب زندگی کو حق ثابت کرنے کا یہ چھوٹا سانذرانہ اس ویب سائٹ کی شکل میں اس امید پر پیش کیا جا رہا ہے کہ اللہ کریم ہمیں بھی انہی کے رستے پر چلائے اور جنت الفردوس میں انہی کے ساتھ ملائے۔
اکابرؒ پر عدم اعتماد کا افسوس ناک دور!
انسانیت کو کمال شرافت اور دور نبوت ﷺ کے سچے نہج اور مزاج پر چلانے والے میرے اکابرؒ نے زندگی کے ہر شعبے میں رہبری اور رہنمائی دی ہے۔ چاہے وہ جہاد ہو‘ خانقاہیں ہوں‘ دعوت و تبلیغ ہو‘ تعلیم و تعلم ہو یعنی مدرسہ ہو‘ تعویذات و عملیات ہوں‘ اخلاق اور معاشرت ہو‘ الغرض زندگی کا ہر شعبہ میرے اکابرؒ کی توجہات اور فیوض و برکات سے مزین ہے۔
افسوس ناک بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے حکیم محمد طارق چغتائی صاحب کو نشانہ بنا کر دراصل کچھ لوگ جن کومیں مخلصین کہوں گا وہ اس لیے کہ ان کی مطالعہ کی وسعت اور وہ گہرائی نہیں کہ وہ ہمارے اکابرؒ کے آزمودہ وظائف و عملیات کو اوراق اور کتابوں میں کھنگال سکیں ایسے لوگ کچھ عرصہ سے عبقری اور حکیم صاحب کے درس میں سے موجود وظائف تسبیحات اور عملیات پر اعتراضات اور مغلظات کا انوکھا انداز قائم کیا ہے، میں ایسے تمام حضرات کا ادب احترام ملحوظ رکھتا ہوں۔
لہٰذاآپ کے سامنے اس ویب سائٹ کے ذریعے اکابرؒ کے وظائف عملیات پیش کیے جائیں گے عام طور پر یہی ہے کہ یہ حکیم طارق چغتائی قرآن و حدیث کے وظائف اور عملیات نہیں بلکہ اپنی طرف سے خود ساختہ فتنے اور بدعات پیش کر رہا ے، آئیے اپنے اکابرؒ کے اعمال اور وظائف کی طرف توجہ کرتے ہیں اور ورق گردانی کرتے ہیں۔
کتنے سینکڑوں نہیں ہزاروں وظائف اور عملیات ایسے ہیں جن کا نصوص سے کوئی ثبوت نہیں تو پھر