کیا بیری کے پتے جادو ‘ جنات‘ آسیب اور بیماریاں بھگاسکتے ہیں؟

محترم قارئین! عبقری تسبیح خانہ میں حضرت شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ پچھلے 15 برس سے جادو کو ختم کرنے، جنات سے چھٹکارا حاصل کرنے اور نظرِ بد اور بیماریوں کو جسم سے دھونے کیلئے اکابر و اسلاف کا آزمودہ بیری کے پتوں کا ایک عمل ارشاد فرما رہے ہیں کہ

کچھ لوگ جو طب نبوی ﷺ کے اسرار و رموز اور اصول و قوانین سے ناآشنا ہیں، فوراً کہتے ہیں کہ یہ کس حدیث سے ثابت ہے؟ حالانکہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ روحانی طریقہ علاج میں بیری کے پتوں پر کلمات کا پڑھنا صدیوں سے چلا آ رہا ہے۔

جیسا کہ کویت کے ایک معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی حفظہ اللہ بیری کے پتوں سے غسل کرنے کو ”مسنون دم“ کہتے ہوئے لکھتے ہیں کہ: ”جادو ہو جانے کی صورت میں مسنون دم کیا جائے، جس کا سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ: بیری کے 7 پتے لے کر انہیں 2 پتھروں کے درمیان رکھ کر پیس لیں یا کسی اور چیز سے کوٹ لیں۔ پھر اس ملیدے کو پانی کی اتنی مقدار میں حل کر لیں جو غسل کیلئے کافی ہو اور اس پر قرآن مجید کی درج ذیل آیات اور سورتیں پڑھی جائیں۔ (1) آیۃ الکرسی۔ (2) سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 255۔ (3) سورۃ الاعراف کی آیت نمبر 117 تا 122۔ (4) سورۃ یونس کی آیت نمبر 79 تا 82۔ (5) سورۃ طہ کی آیت نمبر 65 تا 70۔ (7) آخری چاروں قل۔ پھر اس دم والے پانی میں سے چند گھونٹ پی لیا جائے اور باقی سے غسل کر لیا جائے۔ یہ عمل کرنے سے ان شاء اللہ بیماری ختم ہو جائے گی۔ مرض کے خاتمے تک یہ عمل بار بار کیا جا سکتا ہے (یعنی ہر ہفتے یا ہر دن اسی طرح نہایا جا سکتا ہے)۔“

اس عمل کو کئی بار آزمایا گیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے ذریعے فائدہ پہنچایا۔

حتیٰ کہ یہ عمل ان میاں بیوی کیلئے تو ایک تیر بہدف نسخہ ہے جن کے درمیان ایک دوسرے کیلئے جدائی (نفرت) ڈال دی گئی ہو۔

جائز ناجائز، حلال حرام اور شریعت ہم سے زیادہ ہمارے بڑے جانتے تھے، جن کے ذریعے ہم تک دین پہنچا۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026