آئیں تسبیح خانہ میں دعامانگنے کا سلیقہ سیکھیں ۔۔

اس کے بعد انشاء اللہ ہر دعا قبول ہے۔ تسبیح خانہ لاہور کے بانی کی بھر پور کوشش یہی ہے کہ تسبیح خانہ کسی شخصیت کے گرد نہ ہو بلکہ ہر بندہ اپنے رب سے دوستی کرنے والا ہو اور اس کے سامنے روکر، گڑ گڑا کر محتاج و بھکاری بن کر سوال کرنے والا ہو۔ اکابرین کی تعلیمات میں سے چند آداب ا کا بر پر اعتماد کے دوستوں کی خدمت میں پیش ہیں جو کہ تسبیح خانہ میں آنے والے ہر طالب کو سکھائے جاتے ہیں : (۱) اخلاص سے دعا مانگیں (حاکم) (2) کھانے پینے ، پہننے اور کمانے میں حرام سے بچیں (ترمذی)۔

(3) دعامانگنے سے پہلے نماز ( حاجت پڑھیں یا نیک کام کریں (ترمندی ) ۔ ( 4 ) باوضو قبلہ رخ ہوکر دعا مانگیں ( بخاری ) ۔ (5 ) دوزانو بیٹھ کر دعا مانگیں ( ترندی ) ۔ (6) دعامانگنے سے پہلے اور بعد میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کریں (صحاح ستہ ) ۔ (7) دعا کے اول و آخر میں نبی کریم صلى الله عليه وسلم پر درود و سلام بھیجیں (حاکم)۔(8) دونوں ہاتھ پھیلا کر دعا مانگیں (ابوداؤد)۔(9) دعا مانگنے میں عاجزی اور انکساری اختیار کریں (سورۃ اعراف)۔ (10) گڑ گڑا کر دعا مانگیں ( ابن ابی شیبہ ) ۔ (11) اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی اور اعلیٰ صفات کا واسطہ دے کر دعا مانگیں (سورۃ اعراف) ۔ (12) جامع دعا مانگنے کا اہتمام کریں (ابوداؤد ) ۔ (13 ) اپنی ذات سے شروع کریں اور پھر اپنے ماں باپ اور تمام مومن بھائیوں کیلئے دعا کریں (مسلم)۔ (14) کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کریں (مسلم)۔ (15) دل کی گہرائی اور اللہ تعالیٰ پر اچھے گمان کے ساتھ دعامانگیں ۔ (16) ایک ہی مقصد کیلئے بار بار دعا مانگیں ( بخاری و مسلم )۔ (17) اپنی تمام حاجتیں چھوٹی ہوں یا بڑی کتنی ہی معمولی کیوں نہ ہوں اللہ سے مانگیں (مشکوۃ)۔ (18) چھوٹے ، بڑے، معذور افراد کے ساتھ مل کر اجتماعی دعا کریں۔(19) دعا سے فارغ ہو کر دونوں ہاتھ منہ پر پھیر لیں (ابوداؤد)۔ (20) دعا کی قبولیت میں جلد بازی نہ کریں مثلاً یوں نہ کہیں کہ دعا پوری ہونے میں ہی نہیں آتی یا میں نے دعائی تھی قبول ہی نہیں ہوئی (بخاری)۔ (21) پیٹھ پیچھے دعا کرنا۔ فائدہ اس کیلئے ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو آمین کہتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تمہیں بھی ایسی ہی بھلائی دے (مسلم)۔ ہے ناں اکابر پر اعتماد کا کمال

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025