آسانی پیدا کرو اور سختی نہ کرو۔۔۔!

(مولانا محمد عمران، جامعہ اشرفیہ )

(1) آپ صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا: لوگوں میں آسانی پیدا کرو اور سختی نہ کرو، اُن کو خوش خبری دو اور اُن میں نفرت نہ پھیلاؤ۔

(2) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ ایک بدو نے مسجد میں پیشاب کر دیا تو لوگ بھڑک کر اُس کی طرف اٹھے تاکہ اُسے ماریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اسے چھوڑ دو اور جہاں اُس نے پیشاب کیا ہے وہاں پانی کا ایک ڈول بہا دو ۔ تم آسانی کرنے والے بنا کر بھیجے گئے ہو تنگی کرنے والے نہیں ۔

(3) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دو کاموں میں سے ایک کو اختیار کرنے کی اجازت ملی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آسان کو اختیار فرمایا، جبکہ اس میں گناہ نہ ہو۔

(4) حضرت انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی کسی صحابی کو گورنر، مفتی ، قاضی یا سپہ سالار بنا کر دوسرے علاقوں کی طرف روانہ کرتے تو فرماتے : آسانی پیدا کر و مشکل میں نہ پھنسا ؤ۔ خوش رکھو اور متنفر نہ کرو۔

دور حاضر میں شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب دامت بر کاتہم دنیا کی 500 با اثر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جدید مسائل میں قابلیت کے حوالے سے دنیا بھر میں آپ کا ایک نمایاں نام ہے ۔ آپ کی ایک بڑی خصوصیت یہ بھی ہے کہ آپ يَشرُ وا وَلَا تُعَيّرُ وا وَبَيَّرُ وا وَلَا تُنظرُوا کے مفاہیم کو سمجھتے ہیں ….! فَإِنَّمَا بُعِثْتُمْ مُيَتِيرِينَ وَلَمْ تُبْعَثُوا مُعَثِيرِينَ کے تقاضوں سے پوری طرح واقف ہیں ۔۔۔۔!

يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسر جیسی نص پر پوری طرح عامل ہیں۔۔۔! یہی وجہ ہے ڈیجکل تصویر کے ذریعے آج پوری دنیا آپ کی علمی تحقیق سے استفادہ کر رہی ، اسلامی بینکاری کے ذریعے امت کو معاشی استحکام کی طرف رہبری مل رہی ہے، ابھی حال ہی میں آپ یورپ کے غیر معتدلہ شہر کے دورے پر تشریف لے گئے اپنی جائے قیام پر پہنچ کر مغرب اور ساتھ ہی عشاء کی نماز اکھٹی با جماعت پونے نو بجے ادا کی جب کہ ابھی سورج غروب ہوا ہی تھا، حضرت والا دامت برکاتہم نے فرمایا کہ ان دنوں میں یہاں شفق احمد بھی غروب نہیں ہوتی اس لیے میرا معمول ہے کہ ان ایام میں سفر کی حالت میں مغرب اور عشاء کے درمیان جمع حقیقی کر لیتا ہوں اور پھر نصف اللیل کا انتظار کر کے فجر پڑھ کر آرام کرتا ہوں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025