استخارہ کرنے اور گمشدہ کو واپس لانے کیلئے شیرینی تقسیم کریں


مولا نا محمد ابراہیم صاحب دہلوی لکھتے ہیں کہ : ولكل وجهة هو موليها فاستبقو الخيرات، این ماتکونوا یات بکم الله جميعا ، ان الله على كل شئی قدیر – اول آخر 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کے اس آیت کو 1217 دفعہ پڑھیں اور عمل مکمل ہونے پر سواسیر شیرینی نابالغ بچوں کو تقسیم کر دیں۔ ان شاء اللہ 3 دن میں مقصد حاصل ہو جائے گا

مولانا اعجاز احمد سنگھانوی لکھتے ہیں : کہ مفرور شخص کو جلد واپس لانے کیلئے نہایت مجرب عمل یہ ہے کہ ایک کاغذ پر یہ کلمات لکھیں:
” بحق شیخ فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علی” لکھنے کے بعد پتھر کے نیچے دبا دیں۔ مفرور شخص کے واپس آنے پر اس پتھر کے وزن کے برابر شیرینی لے کر حضرت شیخ فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کو ایصال ثواب کی نیت سے بچوں میں تقسیم کر دیں


مولانا محمد از ہر صاحب ( استاذ الحدیث جامعہ خیر المدارس ملتان) لکھتے ہیں : استخارہ کرنے اور خواب میں اپنا معاملہ دیکھنے کیلئے 1100 مرتبہ ” الرحیم” پڑھیں ۔ پھر پانچ سوروپے کی شیرینی بچوں میں تقسیم کرتے ہوئے یہ نیت کریں کہ اس کا ثواب اولیاء اللہ کو پہنچے ۔ کسی پرچے پر ” الرحیم” لکھ کر اپنے سر کے نیچے رکھ کے سوجائیں ، خواب میں معاملہ معلوم ہو جائے گا

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025