سالہاسال سے تسبیح خانہ لاہور میں اصحاب کہف کے ناموں کے اثرات اور برکات بیان کیے جارہے ہیں یہ تسبیح خانہ کے خو دساختہ نہیں بلکہ صدیوں سے اکابرین امت ؒنے ان کے فوائد اور کمالات کو تسلیم کیا ہے ذیل میں چند حوالہ جات پیش کیے جاتے ہیں جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ تسبیح خانہ اعمال بناتانہیں بلکہ اعمال بتاتا ہے :
(1)یہ نام لکھ کردروازے پر لگا دیئے جائیں تو مکان جلنے سے محفوظ رہتا ہے ،(2) مال و سرمایہ پر رکھ دیئے جائیں تو چوری نہیںہوتا،
(3) کشتی یا جہاز ان کی برکت سے نہیں ڈوبتا ،(4) بھاگا ہو اشخص انکی برکت سے واپس آجاتا ہے ،
(5) آگ لگی ہو تویہ نام کپڑے میں لکھ کر ڈال دیئے جائیں تو ہ بجھ جاتی ہے ،(6) بچے کے رونے ،
(7)باری کے بخار ،(8)درد سر،(9) ام الصبیان،(10) خشکی و تری کے سفر میںجان ومال کی حفاظت،
(11) عقل کی تیزی ، (12)قیدیوں کی آزادی کیلئے یہ نام لکھ کر بطریق تعویذ بازومیں باندھے جائیں ۔
بحوالہ کتاب :حاشیہ الجمل علی الجلالین ج3 ص6 مصنف:مولانا جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ،ناشر:قدیمی کتب خانہ کراچی۔(2)ترجمہ کنز الایمان تفسیر خزائن العرفان ص557 ترجمہ: حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب رحمہ اللہ،تفسیرحضرت مولانا سید محمد نعیم الدین صاحب مراد آبادی رحمہ اللہ،ناشر: ضیا ء القرآن لاہور۔
()۔ جو ان اسماء مبارک کولکھ کر مکان کی چھت میں چھپا دے یا کسی بھی چیز میں رکھے ،وہ آگ سے نہ جلے اور اگر کسی جگہ آگ لگ گئی ہو تو ایک سفید کپڑے میں یہ اسماء لکھ کر اور اس میں دو تین سنگریز ے باندھ کر آگ میں ڈالدیں۔ خدا تعالیٰ کے حکم سے آگ بجھ جائے گی۔
(تحقیق وترتیب : قیصر احمد بی ۔ اے۔ کراچی )
