سالہاسال سے تسبیح خانہ لاہور میں اصحاب کہف کے ناموں کے اثرات اور برکات بیان کیے جارہے ہیں یہ تسبیح خانہ کے خو دساختہ نہیں بلکہ صدیوں سے اکابرین امت نے ان کے فوائد اور کمالات کو تسلیم کیا ہے ذیل میں چند حوالہ جات پیش کیے جاتے ہیں جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ تسبیح خانہ اعمال بناتانہیں بلکہ اعمال بتاتا ہے :
قطب عالم میاں جی نور محمد صاحب رحمہ اللہ کے خلیفہ سید الطائفہ حضرت حاجی امدا د اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ کے پیر بھائی،شیخ محمد محدث تھانوی رحمہ اللہ نے اصحاب کہف کے ناموں کو بہت ہی مجرب پایا ہے آپ نے اپنی کتاب بیاض محمدی میں ان ناموں درج ذیل فوائد بیان کیے ہیں
(1) زمین جگہ اور پلاٹ کے حصول کیلئےسیلاب سے محفوظ رہنےکیلئےاصحاب کہف کے نام زمین میں اوردریا کے کنارے دفن کریں بہت مجرب ہے۔
(2) مال اور زمین قبضہ اور چوری سے محفوظ رہے گی۔
(3 )زمین میں موجود خزانہ غیر کی نظر سے محفوظ رہے گا۔
(4) حاملہ کے پیٹ پر باندھنے سے حمل محفوظ رہے گا۔
(5)جن خواتین کا حمل باربار ضائع ہوجاتا ہواس کا نقش مشک و زعفران سے لکھ کر باندھنے سے حفاظت رہتی ہے ۔
(6) وضع حمل کے وقت بائیں ران میں باندھنے سے نارمل ڈیلیوری بہت آسانی سے ہوتی ہے ۔
(7) اگر کہیں آگ لگ گئی ہوتو آگ میں ڈالنےسے آگ بجھ جاتی ہے ۔
(8) وبا کےزمانے میں ان ناموں کی برکت سے محفوط رہیں گے ۔
(بیاض محمدی، صفحہ نمبر 60،شیخ محمد محدث تھانوی ،ترجمہ :مولانا ظہیر احمد صاحب استاددارالعلوم انڈیا،دارالاشا عت کراچی)۔
(اصحاب کہف کا مستند حوالہ نمبر 1)
حاشیہ جلالی میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے حوالے سے اسمائے کہف کے ناموں کے فوائد مذکور ہیں۔بزرگوں سے ان اسماء کے فوائد کی تاثیر منقول ہے۔( واللہ تعالیٰ اعلم، دارالافتاء،دارالعلوم فتویٰ نمبر11272)
