اصحاب کہف کے نام21 الجھے مسائل کا حل

سالہاسال سے تسبیح خانہ لاہور میں اصحاب کہف کے ناموں کے اثرات اور برکات بیان کیے جارہے ہیں یہ تسبیح خانہ کے خو دساختہ نہیں بلکہ صدیوں سے اکابرین امت ؒنے ان کے فوائد اور کمالات کو تسلیم کیا ہے ذیل میں چند حوالہ جات پیش کیے جاتے ہیں جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ تسبیح خانہ اعمال بناتانہیں بلکہ اعمال بتاتا ہے :

(1)اصحاب کہف کے نام لکھ کراپنے پاس رکھےتو آفات وبلیات سے محفوظ رہے ۔

(2)لکھ کر کھیت میں لٹکایا جائے تو کھیت ٹڈی دل کے نقصان سے محفوظ رہے ۔

(3)گھر میں پڑھا جائے تو گھر جلنے سے محفوط رہے ۔

(4)لکھ کر مال میں رکھے تو مال چوروں سے محفوظ رہے گا ۔

(5)کوری ٹھکری پر لکھ کر سات روز تک کسی کنوئیں یا نہر میں ڈالیں تو باران رحمت ہوگی ۔

(6)کاغذ پر لکھ کر اس کے پیچھے بھاگے ہوئے شخص کا نام لکھ دیں اور اس کو بھاری پتھر کے نیچے رکھ دیں ۔ تو بھاگا ہو ا واپس آجائیگا۔ بھاگے کی واپسی پر پتھر کے وزن کے برابر کوئی جنس خیرات کرکے اس کا ثواب اصحاب کہف کوکریں ۔

(7)ان ناموں کو لکھ کر آسیب زدہ مکان میں لگائیں گے توجنا ت مکان چھوڑ جائیں گے ۔

(8)جس عورت کے بچہ پید ا ہونے والا ہواس کے دائیں بازو کے ساتھ باندھیں ۔ ولادت بآسانی ہوگی۔

(9)اگر بچہ بہت روتاہو تو لکھ کر ا سکے گلے میں ڈالیں ۔

(10)اگر کسی جگہ آگ لگ جائے تو ان اسماء کو لکھ کر وہاںپھینک دیں ، آگ بجھ جائے گی ۔

(11)ان ناموں کو لکھ کر اپنے پاس رکھیں تو دوران سفر آفات سے محفوظ رہیں گے ۔

(12)باری کے بخا ر کیلئے لکھ کر گلے میں ڈالیں بخار سے شفا ہوگی ۔

(13)مرگی کیلئے ان اسماء کو چاندی کے تختی پر کندہ کرکے مریض کے گلےمیں ڈالیں ، مرگی سے نجات ہوگی۔

(14)درد سر کیلئے اکیس ان ناموں کو پڑھ کر دم کریں ۔ آرام ہوگا۔

(15)ام الصبیاں کیلئے لکھ کر بچے کے گلے میں ڈالیں بچہ کو شفا ہوگی ۔

(16)حافظہ کی کمزوری کیلئے لکھ کر اپنے پاس رکھیں حافظہ تیز ہوگا۔

(17)اگر قیدی بے گناہ ہوتو ان ناموں کے پڑھنے کی برکت سے آزاد ہوگا۔

(18)پیٹ کے درد کیلئے پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں ، تو درد سے شفا ہوگی ۔

(19)لکھ کر جادو زدہ کے گلے میں ڈالیں تو جادو دور ہوگا اور جادو ٹوٹ جائے گا۔

(20)اگر کوئی ضرورت و حاجت درپیش ہوتو ان ناموں کو دورکعت نماز پڑھ کر 101 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں بفضل خدا دعا قبول ہوگی۔

(21)ان ناموں کو لکھ کر اپنے پاس رکھیں گے تو دشمن کے شر سے حفاظت میں رہیں گے ۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025