اعمال سے پلنے کا یقین خلیفۃ المسلمین، شیرِ خدا حیدرِ کرار حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کی تعلیمات کی روشنی میں

دنیا اور آخرت کی تمام مشکلات کے حل کیلئے اعمال کی طرف رجوع کرنا یہ ہمارے تمام اکابر کا طریقہ رہا ہے اور عبقری اسی چیز کی طرف لوگوں کو لا رہا ہے۔

خلیفۃ المسلمین، شیرِ خدا حیدرِ کرار حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم نے دین کو دنیا پر مقدم کر دیا اور پانچ کلمات حضور ﷺ سے سیکھے:

آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا: میں تمہیں پانچ ہزار بکریاں دے دوں یا ایسے پانچ کلمات سکھا دوں جن سے تمہارا دین اور دنیا دونوں ٹھیک ہو جائیں۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ پانچ ہزار بکریاں تو بہت زیادہ ہیں لیکن آپ مجھے وہ کلمات ہی سکھا دیں۔ حضور ﷺ نے فرمایا یہ کہو:

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ خُلُقِیْ وَطَیِّبْ لِیْ کَسْبِیْ وَقَنِّعْنِیْ بِمَا رَزَقْتَنِیْ وَلَا تَذْھَبْ قَلْبِیْ اِلٰی شَیْءٍ صَرَّفْتَھٗ عَنِّیْ۔

(حیاۃ الصحابہ جلد 3 صفحہ 208۔ بکھرے موتی حصہ اول، صفحہ 44)

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026