اللهم صل على محمد وآل محمد کی سندی حیثیت

عبقری کا مستند وظیفہ احادیث اور تعلیمات اکا برگی روشنی میں

2018 محرم کے مہینے میں تسیح خانہ میں اجتماع ہوا جس میں اللهم صل علی محمد و آل محمد اس درود پاک کے کمالات اور برکات بیان کی گئیں بہت سے لوگ اس درود کو ایک خاص طبقہ کے ساتھ منسوب کر کے کہنے لگے کہ یہ تو ان کے ساتھ ہی خاص ہے، ایسے تمام حضرات کی خدمت میں احادیث مبارکہ اور اکابر کی زندگی کے چند حوالہ جات پیش کیے جاتے ہیں : اللہ پاک ہمیں آل و اصحاب رضى الله عنہم کا سچا عشق ن عطا فرمائے (1) حضرت بشیر رضى الله عنہ نے عرض کی یا رسول اللہ صلى الله عليه وسلم اللہ جل شانہ ۔ ہمیں درود پڑھنے کا حکم دیا ہے آپ یا صلى الله عليه وسلم ارشاد فرمائیے کہ کس طرح درود پڑھا کریں حضور صلى الله عليه وسلم نے سکوت فرمایا یہاں تک کہ ہم تمنا کرنے لگے کہ وہ شخص سوال ہی نہ کرتا پھر حضور صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا یوں کہا کرو اھم صل علی محمد و آل محمد.

(2) مفتی محمد مزمل سلاوٹ صاحب رفيق دار التصنيف و استاد جامعہ فارقیہ نے اپنی کتاب البركات المدنیہ میں ص 37 پر سنن نسائی ج 1 ص 383 رقم الحديث 1215 ، خلاصة البدر المنير ج 1 ص 140 عمل اليوم واليلة للنسائي رقم الحديث 53 کے حوالے سے بھی اس درود پاک کو لکھا ہے۔ اسی طرح مولانا لیاقت لاہوری صاحب نے یہ درود پاک ذریعہ الوصول الی جناب الرسول کے حوالے سے لکھا ہے تفصیل کیلئے دیکھیں :

(3) مولانا عبد الرحمن مبارکپوری نے اپنی کتاب میں اس دورد پاک کو لکھا ہے تفصیل کیلئے دیکھیں :

(4) پروفیسر خورشید احمد صاحب حفظہ اللہ نے بھی اپنی کتاب میں شیخ محمد ابو المواہب شاذ لی کے معمولات کے حوالے سے روزانہ ایک ہزار مرتبہ پڑھنا لکھا ہے ۔

اب آپ ہی بتائیں کہ عبقری لوگوں کو کتنے خوبصورت انداز سے قرآن وسنت سے جوڑ رہا ہے۔۔!

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025