(عبقری کا مستند وظیفہ احادیث اور تعلیمات اکابر کی روشنی میں)
2018 محرم کے مہینے میں تسبیح خانہ میں اجتماع ہوا جس میں اللھم صل علی محمد وآل محمد اس درود پاک کے کمالات اور برکات بیان کی گئیں بہت سے لوگ اس درود کو ایک خاص طبقہ کے ساتھ منسوب کر کے کہنے لگے کہ یہ تو ان کے ساتھ ہی خاص ہے، ایسے تمام حضرات کی خدمت میں احادیث مبارکہ اور اکا بڑ کی زندگی کے چند حوالہ جات پیش کیے جاتے ہیں : اللہ پاک ہمیں آل و اصحاب بنالی پیر کا سچا عشق عطا فرمائے ۔
(1) حضرت بشیر بنی عنہ نے عرض کی یارسول اللہ صلیم اللہ جل شانہ نے ہمیں درود پڑھنے کا حکم دیا ہے آپ صلی ا یہ تم ارشاد فرمائیے کہ کس طرح درود پڑھا کریں حضور پاک این نے سکوت فرمایا یہاں تک کہ ہم تمنا کرنے لگے کہ وہ شخص سوال ہی نہ کرتا پھر حضوسا نیا اینم نے ارشاد فر ما یا یوں کہا کر والھم صل علی محمد و آل محمد
( مسلم و ابوداؤد بحوالہ فضائل درود شریف ص 104، مصنف شیخ الحدیث مولانامحمد ذکریا۔ کتب خانہ فیضی لاہور، مکتبہ د یو بند )
(2) مفتی محمد مزمل سلاوٹ صاحب رفیق دارالتصنیف داستاد جامعہ فارقیہ نے اپنی کتاب البركات المدنیہ میں ص 37 پرسنن نسائی ج1 ص 383 رقم الحديث 1215، خلاصة البدر المنير ج 1 ص 140 عمل الیوم والیلۃ للنسائی رقم الحدیث 53 کے حوالے سے بھی اس درود پاک کو لکھا ہے۔ اسی طرح مولا نا لیاقت لاہوری صاحب نے یہ درود پاک ذریعہ الوصول الی جناب الرسول کے حوالے سے لکھا ہے تفصیل کیلئے دیکھیں :
( بحوالہ کتاب مجرب اور مبارک درود شریف ص 44 ناشر گا باسنز کراچی مکتبہ دیوبند)
(3) مولانا عبد الرحمن مبارکپوری نے اپنی کتاب میں اس دورد پاک کو لکھا ہے تفصیل کیلئے دیکھیں
: ( بحوالہ کتاب تحفۃ الاحوذی جلد 2 ص 495 مصنف شیخ العلام حضرت مولا نا عبدالرحمن مبارکپوری، ناشر مکتب العلمیہ بیروت، مکتبہ اہل حدیث)
(4) پروفیسر خورشید احمد صاحب حفظہ اللہ نے بھی اپنی کتاب میں شیخ محمد ابو المواہب شاذلی کے معمولات کے حوالے سے روزانہ ایک ہزار مرتبہ پڑھنا لکھا ہے ۔
( بحوالہ کتاب درود سلام کا انسائیکلو پیڈیاص 170 مصنف پروفیسر خورشید احمد، ناشر مشتاق بک کارنر لاہور، مکتبہ بریلویہ)
اب آپ ہی بتائیں کہ عبقری لوگوں کو کتنے خوبصورت انداز سے قرآن وسنت سے جوڑ رہا ہے۔۔!
