انسانی زندگی پر اثر انداز ہونے کیلئے جنات کی مختلف ڈیوٹیاں

حضرت علامہ کمال الدین دمیری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ شیطان نے اپنی اولا د کو بعض مخصوص کاموں پر مامور کیا ہوا ہے۔ چنانچہ حضرت مجاہد رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق ان جنات کے نام اور کام یہ ہیں۔
لاقیسں ، ولہان : یہ دونوں جنات وضو اور نماز پر مامور ہیں اور لوگوں کے دلوں میں جلدی کرنے کے وسوسے ڈالتے ہیں۔
ھفاف: یہ جن صحرا پر مامور ہے اور صحراؤں میں شیطانیت پھیلا کر لوگوں کو گناہوں پر اکساتا ہے۔
زلنبور: یہ جن بازاروں پر مامور ہے اور لوگوں کو جھوٹی قسم کھانے اور جھوٹی تعریف کرنے پر اکساتا ہے۔
بژ : یہ جن مصیبت زدہ لوگوں کو ماتم کرنے نوحہ کرنے گریبان چاک کرنے اور چہرہ نوچنے کی ترغیب دیتا ہے۔
ابیض: یہ جن انبیاء علیہم السلام کے دلوں میں وسوسے ڈالنے پر مامور ہے۔
اعور: یہ جن زنا کروانے پر مامور ہے اور زنا کے وقت مرد و عورت کی شرمگاہ پر سوار
رہتا ہے۔
واسم : اس جن کی ڈیوٹی یہ ہے کہ جب کوئی شخص اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام لینا بھول جائے تو یہ گھر والوں میں فساد کروانے کا سبب بنتا ہے۔
مطوس یہ جن غلط قسم کی بے بنیاد افواہیں پھیلانے پر مامور ہے۔ (بحوالہ کتاب: جنات کے پر اسرار حالات صفحہ 75 ناشر: آستانہ بک ڈپو دہلی)

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025