اولاد اور کاروبار پر کبھی زوال نہیں آئے گا

قسط نمبر 124

اولاد اور کاروبار پر کبھی زوال نہیں آئے گا

اكابر پر اعتماد

عبقری اور تسبیح خانے میں اکثر ایک عمل بتایا جاتا ہے کہ آئینے میں اپنے آپ کو دیکھتے ہوئے "بسم الله مَا شَاءَ اللهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِالله ” پڑھنے سے انسان کو لگی ہوئی نظر بدٹوٹ جاتی ہے، جادو بڑی آسانی سے ڈھل جاتا ہے اور جنات پیچھا چھوڑ دیتے ہیں۔ جن مردو خواتین کو مخصوص امراض لاحق ہوں ، ان کیلئے یہ عمل اتنا کار گر ثابت ہوا ہے کہ سینکڑوں لوگوں کے مشاہدات تحریری طور پر سامنے آئے۔ اگر یہی کلمات اپنی اولاد کو دیکھتے ہوئے پڑھے جائیں تو اولاد بیماریوں ، حادثات اور گناہوں سے محفوظ رہتی ہے۔ کچھ لوگ اپنی لا علمی کی بناء پر بلا وجہ کا اعتراض کرتے ہیں کہ عبقری اور تسبیح خانے سے بتایا جانے والا کوئی بھی عمل مستند نہیں ہوتا۔ حالانکہ ان کی یہ بات حقیقت کے بالکل برعکس ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ اللہ جل شانہ نے ایک شخص کو اپنی ولایت کیلئے چنا ہو اور وہ لوگوں کو اسی رب سے دور کر دے؟ آئیے دیکھتے ہیں کہ تسبیح خانے اور عبقری میں بیان کیے جانے والے اس عمل کے پیچھے کن ہستیوں کا فرمان پوشیدہ ہے۔

زبدة المحدثین علامہ سید صدیق حسن خان بھو پالی (مکتبہ اہل حدیث) لکھتے ہیں کہ امام مالک رحمة اللہ علیہ نے گھر کے دروازے پر یہ آیت لکھوائی ہوئی تھی ماشاء اللہ قوة الا باللہ کسی نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا: سورہ کہف میں ارشاد ہے کہ آدمی کو اپنے باغ میں داخل ہوتے وقت یہ آیت پڑھ لینی چاہئے۔ پس میرا گھر میرا باغ ہے۔

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلى الله عليه وسلم ہم نے ارشادفرمایا جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اپنے اہل (بیوی بچوں میں ) اور مال کاروبار، زمینداری تجارت) میں ہمیشہ خوشی دیکھے، تو اسے چاہئے کہ انہیں دیکھتے ہوئے یہ آیت پڑھ لیا کرے۔ کیونکہ اس کی برکت سے ان پر موت کے سوا کوئی آفت نہیں آئے گی (ذکرہ الشرجی بلا تخریج) نواب سید محمد صدیق حسن خان بھوپالی رحمة اللہ علیہ اس سے آگے لکھتے ہیں کہ میں نے اس عمل کا تجربہ کیا تو اس صحیح پایا۔

(حوالہ کتاب: الداء والدواء صفحه 54 ناشر: اسلامی کتب خانہ افضل مارکیٹ، اردو بازار، لاہور )

محترم قارئین ! اس موضوع کے متعلق اگر آپ کے پاس بھی حوالہ جات ہوں تو ہمیں ضرور بھیجیں، تا کہ جو لوگ قرآن وسنت سے ماخوذ وظائف کو خود ساختہ اور من گھڑت کہہ کر مخلوق خدا کے دل میں وساوس پیدا کرتے ہیں ان لوگوں کی اصلاح اور ہدایت کیلئے محنت اور دعا کی جاسکے۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025