ایسی آواز جوٹینشن ‘ بیماریاں اور عذاب ختم کردے!

1- حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا: جس بستی میں صبح کے وقت اذان دی جاتی ہے ، ان بستی والوں کیلئے شام تک اللہ کے عذاب سے حفاظت ہو جاتی ہے اور جس بستی میں شام کی اذان دی جاتی ہے ، ان بستی والوں کیلئے صبح تک اللہ کے عذاب سے حفاظت ہو جاتی ہے۔

2- حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: بے شک آسمان والے زمین میں رہنے والوں کی کوئی آواز نہیں سنتے ، سوائے اذان کے۔

3- حضرت مولانامحمد طیب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں’’ اگر غیر مسلم لوگوں کے ہاں علم دین نہ بھی پہنچے تو اذانوں کے ذریعے اللہ تعالیٰ کا نام ان کے گھروں تک ضرور پہنچتا ہے۔ ایک زمانے میں دارالعلوم کے مؤذن محمد تر کی مرحوم تھے۔ جب وہ اذان دیتے‘ تو ان کی آواز سن کر بہت سے ہندو بیٹھ جایا کرتے تھے کہ اب اللہ تعالیٰ کا نام لیا جا رہا ہے۔‘‘

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025