محترم قارئین ! عبقری تسبیح خانے میں شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم العالیہ شب جمعه کے درس کے اختتام پر تسبیح خانے میں آئی ہوئی دکھی اور پریشان حال مخلوق خدا کی مشکلات کو حل کروانے کیلئے اپنی دعاؤں کا آغاز اکثر ان کلمات سے کرتے ہیں ( یا اول الاولین ، یا آخر الآخرین، یاذ القوة المتين ، يا راحم المساكين ، یا ارحم الراحمين ) آئیے دیکھتے ہیں کہ ہمارے اکابر کے ہاں ان کلمات کو کیا مقام حاصل ہے؟
مولانا محمد یونس پالنپوری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : حضرت سوید بن غفلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ پر ایک دفعہ فاقہ آیا تو انہوں نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: اگر تم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جا کر کچھ مانگ لو تو اچھا ہے۔ چنانچہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئیں اور عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ یہ فرشتوں کا کھانا تولا الہ الا الله، الحمد للہ اور سبحان اللہ کہنا ہے ، ہمارا کھانا کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس ذات کی قسم ! جس نے مجھے حق دے کر بھیجا ہے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گھرانے میں سے کسی بھی گھر میں تیس دن سے آگ نہیں جلی ۔ ہمارے پاس چند بکریاں آئی ہیں ، اگر تم چاہو تو 5 بکریاں تمہیں دے دیتا ہوں اور اگر چاہو تو وہ 5 کلمات سکھا دوں جو حضرت جبریل نے مجھے سکھائے ۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی نہیں مجھے وہی کلمات سکھا دیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ کہا کرو!
يا اول الاولين و يا آخر الآخرين. ويأذا القوة المتين، ويأراحم المساكين، يا ارحم الراحمين حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچیں تو انہوں نے پوچھا: کیا ہوا؟ فرمایا: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دنیا لینے گئی تھی لیکن وہاں سے آخرت لے کر آئی ہوں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر تو یہ دن تمہارا سب سے بہترین دن ہے ( بحوالہ کتاب: حیاۃ الصحابہ جلد 3 صفحہ 56 حوالہ نمبر 2 : بکھرے موتی صفحہ نمبر 44 ناشر : جسم پبلشرز اردو بازارلاہور ) محترمہ ام مہد یہ یکھتی ہیں کہ اگر معاشی تنگی ہو اور فقر کا خوف ہو تو درج ذیل دعا کا اہتمام کیجئے، فقر اور تنگدستی دور ہو جائے گی : يا اول الاولين و يا آخر الآخرين، ويأذا القوة المتين، ويأراحم المساكين، يا ارحم الراحمين
(طبرانی باب الدعاء حدیث نمبر 1047 بحوالہ: ماہنامہ علم و عمل فروری 2019 صفحہ 27 جامعہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا ہنہ نولا ہور )
قارئین ! سندھ کے مشہور بزرگ مولانا عبد الکریم صاحب بیر شریف والوں کے خلیفہ مولانا سائیں عبدالجبار صاحب مدظلہ (سکھر) نے حضرت شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ کو سلسلہ قادریہ کی خلافت دیتے ہوئے اس وظیفے کی خاص اجازت عنایت فرمائی تھی۔
یا اول الاولین ، یا آخر الآخرین، یاذ القوة المتين ، يا راحم المساكين ، یا ارحم الراحمين
100 دفعہ
مدرسہ نورالھدی ،درگاہ عالیہ نور پور شریف، ضلع شکارپور
