(محمد قاسم متین، ایم فل اسکالر پنجاب یونیورسٹی ) میں اکابر پر اعتماد کے قارئین سے عرض گزار ہوں کہ زیادہ سے زیادہ اس پیج کو گروپوں میں شیئر کریں تا کہ مجھ جیسے بہت سے غافل اور اکابر سے بیزار اور ان پر زبان درازی اور ہر بات کو شک کی نگاہ سے دیکھنے والے اکابر کے فیوض و برکات سے محروم نہ ہو جائیں۔۔۔! میری دلی دعا ہے اللہ پاک عبقری والوں کو جتنی خیر ملی ہے اس کے ذریعے سے قیامت تک اُمت کے ہر طبقے کو ہر فتنے سے محروم رکھیں ( آمین ) کیونکہ جس زمانے سے ہم گزر ہے ہیں یہ بڑا ہی پر آشوب اور فتنوں سے بھرا زمانہ ہے ، ہر طرف سے دلوں کو موہ لینے والی صدائیں ہیں ، آدمی کو پتہ نہیں چلتا کہ منزل کہاں ہے؟ ایسے وقت میں ہماری نجات کا بہترین راستہ یا طرز عمل یہی ہے کہ ہم جو کام بھی کریں اپنے اکابر کے سائے میں رہ کریں اور ا کا بر کی رہنمائی سے کریں خود رائی اور ا کا بر سے ہٹ کر جو کام بھی کریں گے وہ ہمیں اندھیری غار میں گرا دے گا۔۔۔! اگر ہم نے اکابر پر اعتماد نہ کیا تو جو حالت اب ہے اس سے بھی ابتر ہوتی جائے گی۔۔!
میں ایک بات واضح طور پر آپ دوستوں سے عرض کر دوں کہ اگر ہماری صورتحال کو دیکھ کر کوئی مؤرخ لکھنا چاہے تو وہ ہماری حالت زار پر زیادہ الفاظ ضائع نہیں کرے گا بس اتنا لکھ دے گا دد گھر جل رہا تھا اور مکین ۔۔۔
آپس میں کافر کا فرکھیل رہے تھے اپنے آپ کو بچانے کا راستہ اکابر پر اعتماد ہی بڑی خوشی ہے یہ بیج دنیا بھر میں اکابر پر اعتماد پھیلانے کا سبب بن رہا ہے ۔ اللہ کریم آپ کی محنت کو قبول فرمائیں اور اپنی شان کے مطابق جزائے خیر عطا فرمائیں ( آمین )