بارگاہ رسالت صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سے ملا ایک لاکھ کی جگہ 15 لاکھ پانے کا نسخہ ۔۔۔!

یہی تو ہے تسبیح خانہ کا پیغام اعمال سے پلنے کا یقین ہو جائے عام حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف سے حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وظیفہ مقررتھا۔ ایک لاکھ درہم۔ ایک ماہ وظیفہ آنے میں دیر ہوگئی اور بڑی تنگی آئی تو خیال آیا کہ خط لکھ کر یاد دلاؤں۔ قلم اور دوات منگوایا پھر یکدم چھوڑ دیا قلم کاغذ سرہانے رکھ کر سو گئے۔ خواب میں رسول اللہ صلی لا یہ اتم تشریف لائے اور فرمایا: حسن! میرے بیٹے ہو کر مخلوق سے مانگتے ہوں؟ کہا۔ تنگی آگئی ہے۔ تو فرمایا تو میرے اللہ سے کیوں نہیں مانگتا ؟ کہا۔ کیا مانگوں؟ حضور صلی لا الہ تم نے خواب میں مندرجہ ذیل دعا سکھائی:

ترجمہ: ”اے اللہ !ہمارے دل کو اپنی امیدوں سے وابستہ فرما اور اپنے علاوہ سے ہماری امید میں ختم فرما یہاں تک کہ تیرے علاوہ کسی سے امید نہ ہو۔ اے اللہ ! میری قوت کمزور ہو گئی۔ امید ختم ہو گئی اور میری رغبت تیری طرف ختم نہیں ہوئی۔ نہ میرا سوال تجھ تک پہنچ سکا اور میری زبان پر وہ یقین نہ جاری ہو سکا جو تو نے اولین و آخرین کو دیا۔ اے رب العالمین! مجھے بھی اس کے ساتھ خاص کر دے“۔ کیا زبردست دعا ہے بیٹا یہ دعا مانگ چند دن کے بعد ایک لاکھ کے بجائے پندرہ لاکھ پہنچ گیا۔

(مرنے والوں سے ملاقات،ص333، ترتیب: محمد اسحق ملتانی، ناشر: اداره تالیفات اشرفیه )

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025