بسم اللہ کے تعویذ سے مشکلات کا حل

قسط نمبر 87

بسم اللہ کے تعویذ سے مشکلات کا حل
اکابر پر اعتماد

کچھ عرصہ پہلے تسبیح خانہ لاہور میں 625 مرتبہ مکمل بسم اللہ لکھ کر اپنے پاس رکھنے کا عمل کروایا گیا جس سے مخلوق خدا کو بہت نفع ہوا، مگر اس کے متعلق چند لوگوں نے اعتراض کیا کہ صرف لکھ کر پاس رکھنے سے انسان کو اتنی برکات کیسے مل سکتی ہیں؟ یہ تو مبالغہ آرائی ہے۔ میرے محترم دوستو ! جہاں ہم اور دعائیں مانگتے ہیں وہاں ایک یہ دعا بھی مستقل مانگنا شروع کر لیں کہ یا اللہ میں ہمارے اکابر و اسلاف پر اعتماد کرنے والا اور ان کی بے ادبی سے بچنے والا بنادے ۔ آمین ! تمام بزرگان دین، فقہاء ومحد ثین اور اولیاء وصالحین رحمہم اللہ اجمعین سے صرف بسم اللہ ہی نہیں، بلکہ سینکڑوں عملیات، تعویذات اور نقش لکھ کر پاس رکھنے کا ثبوت ملتا ہے۔

خواجه احمد دیربی رحمة الله علیہ فرماتے ہیں کہ 625 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر پاس رکھنے سے مخلوق میں ہیبت و وقار ملے گا، اور کوئی اس کو نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ 313 مرتبہ محرم کی پہلی تاریخ کو لکھ کر پاس رکھنے سے کوئی ناگواری پیش نہیں آئے گی (بحوالہ کتاب: مجربات دیر بی مصنف : حضرت خواجہ احمد علی دیر بی ناشر: فرید پبلیشرز ناظم آباد کراچی)

زبدة المحدثين علامہ نواب سید صدیق الحسن خان رحمة الله علیہ لکھتے ہیں کہ 625 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر اپنے پاس رکھنے سے اللہ اس کو ایک ہیبت عظیم دے گا اور اس کو کوئی ستا نہ سکے گا ( بحوالہ کتاب التعویذات ، الداء والدواء صفحہ 24 ناشر : اسلامی کتب خانہ اردو بازار لاہور )

شیخ الحدیث حضرت مولانا انور شاہ کاشمیری رحمة الله علیہ فرماتے ہیں کہ 625 مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھنے سے اللہ تعالی ایک وقار اور عظمت عطا فرماتے ہیں ( بحوالہ کتاب: گنجینه اسرار ناشر: ادارہ اسلامیات لاہور )
مفتی اعظم مولانا محمد شفیع صاحب رحمة الله علیہ فرماتے ہیں کہ 625 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر اپنے پاس رکھنے سے دلوں میں عظمت و عزت حاصل ہوتی ہے اور کوئی اس شخص سے بدسلوکی نہیں کرسکتا۔ 113 مرتبہ بسم اله محرم کی پہلی تاریخ کو لکھ کر پاس رکھنے سے ہر طرح کی آفات اور مصائب سے حفاظت ہوتی ہے یہ عمل تجربہ شدہ ہے۔ 61 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر عورت اپنے پاس رکھے تو اس کے بچے محفوظ رہیں گے یہ بھی مجرب ہے ۔ 101 مرتبہ لکھ کر کھیت میں دفن کرنے سے حفاظت اور برکت ہوتی ہے ۔ 500 مرتبہ لکھنے اور اس پر 150 مرتبہ پڑھ کے دم کر کے اپنے پاس رکھنے سے حکام مہربان اور ظالم کے شر سے حفاظت ہوتی ہے۔ 21 مرتبہ لکھ کر دردسر کی جگہ باندھنے سے سر کا درد ختم ہو جاتا ہے ( بحوالہ کتاب : احکام و خواص بسم اللہ ص 13 ناشر : ادارة المعارف کراچی)

100 مرتبہ لکھ کر پاس رکھنے سے لوگوں کے دلوں میں رعب پیدا ہوتا ہے ۔ 110 مرتبہ لکھ کر عورت کی کمر پر باندھنے سے 3 دن میں حمل ٹھہر جاتا ہے (بحوالہ کتاب : وظائف اکابر ، افادات : شیخ الحدیث، استاذ العلماء حضرت مولانا مفتی محمد حسن صاحب جامعہ محمدیہ چوبرجی لاہور )

میرے محترم دوستو! ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے اکابرو اسلاف نے دین کا کوئی بھی شعبہ تشنہ طلب نہیں چھوڑا۔ اس لیے عبقری اکابر و اسلاف رحمہم اللہ ہی کے عقائد و اعمال کا سو فیصد پر چار کر رہا ہے۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025