ہر سال تسبیح خانہ لاہور میں سورۂ اخلاص کی گیارہ جمعراتوں کا عمل ہوتا ہے ‘جس میں اجتماعی طور پر سوا کروڑ سورۂ اخلاص پڑھوائی جاتی ہے اور اس کا نقش بھی لکھوایا جاتا ہے ۔اس عمل کی برکت سے بےشمار لوگ مستفید ہو کر اپنے مسائل‘ مشکلات اور لا علاج بیماریوں سے نجات پا رہےہیں۔
قارئین!ہر عمل کی طرح یہ عمل بھی عبقری کا خود ساختہ نہیں بلکہ اکابرینؒ سے ثابت ہے۔مختلف مستند کتب میں سورئہ اخلاص کی تلاوت اور اس کے نقش کے فوائد بیان ہوئے ہیں۔چند حوالہ جات درج ذیل ہیں۔
(1)تفسیر ابن کثیر‘مصنف :عماد الدین ابن کثیر‘ترجمہ :مولانا محمد جوناگڑھی ‘صفحہ 652 تا 657‘ناشر :مکتبہ اسلامیہ۔
(2)مجربات دیربی‘مصنف :خواجہ احمد دیربیؒ ‘صفحہ 84،85‘ناشر:ممتاز اکیڈمی۔s
(3)الاوفاق (عملیات امام غزالیؒ)‘مصنف:حضرت امام غزالیؒ‘صفحہ نمبر94‘ناشر:بک کارنر پبلشرز۔
(4)شمع شبستان رضا‘مصنف:مولانا احمد رضا خان ؒ‘صفحہ42‘66‘ناشر:قادری رضوی کتب خانہ۔
(5)نقش سلیمانی‘مصنف:خواجہ اشرف علی لکھنویؒ‘صفحہ 35‘40‘263‘ناشر:توصیف پبلیکیشنر۔
(6)مجربات اکابر‘محمد اسحاق ملتانی‘صفحہ 432‘ناشر‘ادارہ تالیفات اشرفیہ۔
معلوم ہوا ‘ تسبیح خانہ لاہور میں کروایا جانے والا ’’سوا کروڑ سورۂ اخلاص کا عمل ‘‘بھی من گھڑت نہیں !
