(مولانا ابوبکر بھکر)
گیارہ جمعرات تسبیح خانہ لاہور میں لاکھوں مرتبہ سے زیادہ سورہ اخلاص کا ورد کرایا گیا، دس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے پر ایک جنت کے محل کا وعدہ ہے اگر فرض کریں کے 11 جمعرات کو 22 لاکھ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھی گئی ہے ( جبکہ یہ تعداد نہایت کم ہے اس سے زیادہ پڑھی گئی ہے ) تو دو لاکھ 20 جنت کے محل اللہ رب العزت کی طرف سے عطا کیے گئے آپ صلی ا یہ ستم کی حدیث مبارکہ ملاحظہ فرمایئے: امام دارمی کی صحیح روایت میں ہے کہ : جس شخص نے دس مرتبہ قل ہو اللہ احد پڑھی تو اللہ تعالی اس کیلئے جنت میں ایک محل بنائے گا ، اور جس شخص نے 20 مرتبہ قل ہو اللہ احد پڑھی تو اللہ تعالی اس کیلئے جنت میں دو محل بنائے گا ، اور جس شخص نے 30 مرتبہ قل ہو اللہ احد پڑھی تو اللہ تعالی اس کیلئے جنت میں تین محل بنائے گا ، تو حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : واللہ یا رسول اللہ ، پھر تو ہم بہت زیادہ محل بنائیں گے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمایا کہ: اللہ تعالی کا فضل و کرم ) اس سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔
(رواه ال را مام أحمد 3 / 437) ، وابن السنی ، والطبراني في "الأوسط ” عن أبي هريرة مرفوعا)
محترم قارئین! عبقری میں شائع ہونے اور تسبیح خانہ سے بیان ہونے والی ہر بات کے حوالہ جات اور اکابرین کے فتاوی جات جاننے کیلئے اکابر پر اعتماد پیج کو زیادہ سے زیادہ لائق اور شیئر کریں۔۔۔!