تسبیح خانہ میں ماہانہ کیا جانے والا دم تعلیمات اکابر کی روشنی میں

ہر مہینے کی آخری اتوار کو تسبیح خانہ لاہور میں اسم اعظم کا دم کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں بیماروں کو شفاء، دکھی لوگوں کو سکھ ، پریشان حال لوگوں کو اللہ کے فضل و کرم سے عافیت ، برکت اور صحت ملتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ دم کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مستقل سنت مبارکہ، تمام صحابہ کرام اور اولیائے کرام کا روز مرہ کا معمول تھا چند مثالیں پیش خدمت ہیں: (1) آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود کو اور صحابہ کرام کو دم فرمایا کرتے تھے ( بحوالہ بخاری شریف، ناشر قدیمی کتب خانہ ) (2) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی برا خواب دیکھے تو اسے چاہیے کہ اٹھنے کے بعد تین مرتبہ پھونک مار دیا کرے ( بحوالہ صحیح بخاری ) ۔ (3) اماں عائشہ صدیقہ طاہرہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض الوفات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر معوذات پڑھ کر دم کیا کرتی تھی۔ بخاری شریف ہی کی دوسری روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی پر دم فرماتے تو اس پر اپنا ہاتھ پھیرتے ہوئے چند کلمات ادا فرماتے (بحوالہ صحیح بخاری )۔(4) حضرت ابوسعید خدری نے سفر کے دوران ایک بیمار تشخص کو بکریوں کے ریوڑ کے عوض دم کیا تو اللہ کے کرم سے اسے شفاء مل گئی (صحیح بخاری) (5) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو جبریل امین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ کلمات پڑھ کر دم کیا کرتے تھے (صحیح مسلم ) وضاحت: حضرت مولانا قاری سید صدیق احمد باندوی صاحب، حضرت مولانا شاہ محمد حفظ الرحمن صاحب حضرت مولانا شاہ رفیع الدین صاحب، حضرت مولانا یعقوب نانوتوی صاحب اور ان جیسے ہزاروں علمائے کرام دم کرنے کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔ ( تحریر مولانا خلیل الرحمن فاضل جامعہ امدادیہ فیصل آباد
محترم قارئین! آپ حضرات ان چند مثالوں سے بخوبی سمجھ گئے ہونگے کہ تسبیح خانہ لاہور میں ہونے والا ماہانہ دم توکل کے عین مطابق ہی ہے کیونکہ اس میں ہر بیماری دُکھ تکلیف میں اللہ کے کلام ہی کی طرف نظر جاتی ہے۔ اللہ میں اسلاف پر اعتماد عطا فرمائے ۔ آمین

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025