تسبیح خانہ میں ماہانہ کیا جانے والا دوم تعلیمات اكابر کی روشنی میں

ہر مہینے کی آخری اتوار کو تسبیح خانہ لاہور میں اسم اعظم کا دم کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں بیماروں کو شفاء، دکھی لوگوں کو سکھ، پریشان حال لوگوں کو اللہ کے فضل و کرم سے عافیت، برکت اور صحت ملتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ دم کرنا آپ سنی یا پیام کی مستقل سنت مبارکہ، تمام صحابہ کرام اور اولیائے کرام کا روزمرہ کا معمول تھا چند مثالیں پیش خدمت ہیں:

(1) آپ کی تو خود کو اور صحابہ کرام نبی اللہ کو دم فرمایا کرتے تھے ( بحوالہ بخاری شریف، ناشر قدیمی کتب خانہ )

(2) آپ سا ہم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی برا خواب دیکھے تو اسے چاہیے کہ اٹھنے کے بعد تین مرتبہ پھونک مار دیا کرے ( بحوالہ صحیح بخاری ) ۔

(3) اماں عائشہ صدیقہ طاہرہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں آپ کی صلى الله عليه وسلم کے مرض الوفات میں آپ کی یہیں پر معوذات پڑھ کر دم کیا کرتی تھی۔ بخاری شریف ہی کی دوسری روایت میں ہے کہ آپ مسی لیم جب کسی پر دم فرماتے تو اس پر اپنا ہاتھ پھیرتے ہوئے چند کلمات ادا فرماتے (بحوالہ صحیح بخاری)۔

(4) حضرت ابوسعید خدری نے سفر کے دوران ایک بیمار شخص کو بکریوں کے ریوڑ کے عوض دم کیا تو اللہ کے کرم سے اسے شفاء مل گئی (صحیح بخاری)۔

(5) جب آپ کی یہ بیمار ہوئے تو جبریل امین آپ سی ایم کو کچھ کلمات پڑھ کر دم کیا کرتے تھے ( صحیح مسلم ) – وضاحت: حضرت مولانا قاری سید صدیق احمد باندوی صاحب ،حضرت مولانا شاہ محمد حفظ الرحمن صاحب حضرت مولانا شاہ رفیع الدین صاحب، حضرت مولانا یعقوب نانوتوی صاحب اور ان جیسے ہزاروں علمائے کرام دم کرنے کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔

محترم قارئین! آپ حضرات ان چند مثالوں سے بخوبی سمجھ گئے ہونگے کہ بیح خانہ لاہور میں ہونے والا ماہانہ دم توکل کے عین مطابق ہی ہے کیونکہ اس میں ہر بیماری دُکھ تکلیف میں اللہ کے کلام ہی کی طرف نظر جاتی ہے ۔ اللہ ہمیں اسلاف پر اعتماد عطا فرمائے ۔ آمین

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025