تسبیح خانہ میں کیا جانے والا اصحاب بدر بین کا مستند عمل ۔۔۔ ہر مشکل کا حل

اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے تسبیح خانہ لاہور میں بیشمار لوگوں کے مشاہدات ہیں کہ یہاں پر آنے اور یہاں کے اعمال میں شریک ہونے کی وجہ سے دعائیں قبول ہوتی ہیں ، بندشیں ٹوٹتی ہیں ، جادو جنات سے نجات ملتی ہے ، بیماروں کو شفا ملتی ہے اس کی بنیادی وجہ مسنون اور اولیائے کرام سے منقول مستند اعمال ہیں ان اعمال میں سے ایک عمل اصحاب بدر بین کا عمل ہے جس کی سند محدثین کرام ،علمائے عظام اور بزرگان دین سے تصدیق شدہ ہے۔
(1) شیخ الحدیث مولانا محمد ذکریا اور دیگر اکابرین فرماتے ہیں اس عمل کے ذریعے سے جو
دعا مانگی جائے قبول ہوتی ہے (بحوالہ اسماء بدر بین سے پریشانیوں کاحل)
(2) مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع صاحب فرماتے ہیں کہ علماء وصلحاء میں زمانہ دراز سے مصائب، حوادث، امراض و آفات سے نجات حاصل کرنے کیلئے یہ عمل مجرب مانا گیا ہے۔ ( بحوالہ اسماء البدر بین ، ناشر حاجی فرید الدین احمد ) (3) حضرت مولانا احمد علی سہارنپوری قدس سرہ نے بخاری شریف کے حاشیے پر شرح مشکوہ شیخ عبدالحق دہلوی کے حوالے سے تحریر فرمایا ہے کہ اسماء البدرین کا ذکر کرنے کے بعد دعا قبول ہوتی ہے۔ (بحوالہ بخاری شریف ج 2 ص 574 ناشر: قدیمی کتب خانہ کراچی) (4) شیخ الحدیث مولانا محمد سالم قاسمی صاحب فرماتے ہیں میں نے بارہا اس کا تجربہ کیا ہے کہ اصحاب بدر بین کا نام لے کر جو دُعا کی جائے قبول ہوتی ہے۔ ( بحوالہ: سیرت حلبیہ اردو تر جمہ ) جی ہاں تسبیح خانہ میں کیا جانے والا ہر عمل ایسا ہی جاندار اور شاندار ہے اللہ پاک تاقیامت اس کی نظر بد سے حفاظت فرمائیں اور زیادہ سے زیادہ ان طاقت ور ترین اعمال کے فیض کو عام فرمائیں ۔ آمین

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025