تسبیح خانہ میں کیا جانے والا ایسا عمل جو عذاب قبر کو بھی روک دے

اللہ کے فضل و کرم سے تسبیح خانہ لاہور میں ایسے مستند روحانی قرآنی مسنون اعمال کا اہتمام کیا اور کرایا جاتا ہے جو آپ کی دنیا ، قبر وآخرت بنانے اور سنوارنے والے ہیںان اعمال میں سے ایک عمل روزانہ رات ایک مرتبہ سورہ ملک اور سورہ سجدہ پڑھنے کا اہتمام ہے جو کہ یہاں آنے والے ہر شخص کیلئے لازم ہے تو آئیے دیر کیسی آپ بھی ان اعمال میں شریک ہوں او ر زیادہ سے زیادہ ان کو پھیلائیں ۔

میں ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: (قرآن مجید کی ایک سورت ہے جس کی تیس آیات ہیں، وہ آدمی کی اس وقت تک سفارش کرے گی یہاں تک کہ اس کی مغفرت ہو جائے، اور وہ ہے سورت ملک) اس حدیث کو شیخ البانی رحمہ اللہ نے صحیح سنن ترمذی میں حسن قرار دیا ہے۔

میں ہی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ : ( نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک نہیں سوتے تھے جب تک سورۃ سجدہ اور سورۃ الملک نہ پڑھ لیں)، اس روایت کو بھی البانی رحمہ اللہ نے صحیح قرار دیا ہے۔

میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں: (جو شخص سورۃ الملک ہر رات پڑھے تو اللہ تعالی اس سے عذاب قبر کو روک لے گا، اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اسے مانعہ (یعنی روکنے والی)کہتے تھے، اور یہ قرآن مجید میں ایک ایسی سورت ہے جو اسے ہر رات پڑھ لے تو وہ بہت زیادہ اور اچھا عمل کرتا ہے) اس حدیث کو بھی البانی رحمہ اللہ نے صحیح ترغیب و ترہیب میں حسن کہا ہے۔

(4)حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے ایک قبر پر خیمہ لگالیا اور ان کو پتا نہ تھا کہ یہ قبر ہے ،خیمہ میں بیٹھے بیٹھے اچانک انہوں نے سنا کہ اس قبر میں ایک انسان ہے جو سورۂ’’ تبارک الذی بیدہ الملک‘‘ پڑھ رہا ہے، پڑھتے پڑھتے اس نے پوری سورت ختم کردی ۔یہ واقعہ انہوں نے حضرت رسول کریمﷺ کی خدمت میں عرض کیا تو آپ ﷺنے فرمایا کہ یہ سورت عذاب روکنے والی ہے، یہ سورت عذاب سے نجات دینے والی ہے ، اس کو قبر کے عذب سے بچا رہی ہے ۔سنن الترمذي ت بشار (5/ 14)

(5)حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعا لیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا: بیشک قرآن میں تیس آیتوں پر مشتمل ایک سورت ہے جو اپنے قاری (قرات کرنیوالے)کے لیے شفاعت کرتی رہے گی یہاں تک کہ اس کی مغفرت کردی جاے گی اوریہ’’ تَبَارَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ ‘‘ہے۔( سنن الترمذی )

(6)حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعا لیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا : قرآن کریم میں ایک سورت ہے جو اپنے قاری کے بارے میں جھگڑا کرے گی یہاں تک کہ اسے جنت میں داخل کرادے گی اور وہ یہی سورہ ملک ہے ۔( الدر المنثور)

خانہ میں کیے جانے والے ہر عمل کی سند قرآن و سنت اور اکابر ؒ سے جڑی ہوئی ہے

یاد رکھیں: شیخ الوظائف عملیات و وظائف بناتے نہیں بلکہ بتاتے ہیں ۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025