تسبیح خانہ لاہور میں شیخ الوظائف دامت برکاتہم ہر ماہ اسم اعظم کا روحانی دم فرماتے ہیں جس سے بلا مبالغہ لاکھوں سے زیادہ لوگ فیض یاب ہورہے ہیں ۔ یہ ترتیب شیخ الوظائف کی خود ساختہ نہیں ہے، بلکہ ہمارے اکا بر کی زندگی میں ایسے بہت سارے واقعات ملتے ہیں جس میں وہ مخلوق خدا (خواتین و حضرات) کو دم فرما کر ان کو راحت اور سکون دیتے اور اللہ کے نام کے ذریعے ان کے دکھوں کا مداوا
کرتے تھے اکابر پر اعتماد کے دوستوں کی رہنمائی کیلئے ایک واقعہ پیش خدمت ہے: مولا نا اعجاز احمد صاحب اعظمی لکھتے ہیں کہ ایک غیر مسلم عورت شیخ حماد اللہ ہالیجوی کے پاس آئی وہ پنو عاقل کے قریب سے آئی تھی۔ ہند تھی اور چند ایک آدمی اس کیساتھ تھے نہایت روتی چلاتی ہوئی آئی کہ ہائے میں مرگئی ۔ آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا ہوا ہے؟ ساتھ آدمیوں نے بتایا کہ اس کے سینے پر پھوڑا ہے جس کی وجہ سے نہایت درد ہے اور کئی دن سے بے تاب ہے، نیند نہیں آتی ۔ حضرت نے مسجد سے باہر بیٹھنے کا حکم دیا وہ لوگ بیٹھ گئے اور حضرت نے مسجد کے اندر سے ہی دم کرنا شروع کر دیا اور اپنی داہنی انگشت شہادت سے اشارہ فرماتے رہے، فوراً اس عورت کو آرام آگیا اور اس کو وہیں نیند آگئی۔ پھر حضرت نے مٹی کے ایک پاک ڈھیلے پر دم کر دیا اور فرمایا کہ اس کو پھوڑے پر پھیرتے رہو ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ تو وہ ہندو برادری کے لوگ دُعائیں دیتے ہوئے واپس چلے گئے۔ (تجلیات ص, 140 حوالہ: تذکرۃ الشیخ ہالیجوی "ص – 225- تالیف : حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی، ناشر: مکتبہ حمادیہ کراچی) محترم قارئین! میں یہ بات پورے اعتماد کے ساتھ کہہ رہا ہوں کرتسبیح خانہ لاہور کا ایک عمل بھی اکابر کی زندگی سے ہٹ کر نہیں ۔۔۔ صبح سے لیکر شام اور شام سے صبح تک ہر عمل نہایت ہی مستند ، جاندار اور شاندار ہے آپ سے گزارش ہے کہ آپ بھی ضرور ان بابرکت نورانی اعمال میں شریک ہو کر مسنون اعمال اور اکابر پر اعتماد والی زندگی گزاریں اور حیرت انگیز برکات کا مشاہدہ کریں۔( پروفیسر محمد زبیر صاحب، لاہور)
تسبیح خانہ کا ماہانہ دم۔۔۔ تعلیمات اکابر کے سنگ
- اکابر پر اعتماد, بڑوں کے تجربات, جنات کا پیدائشی دوست, عبقری پر اعتراضات کا منصفانہ جواب
- قسط نمبر 350