تسبیح خانہ کا ماہانہ دم۔۔۔ تعلیمات اکابر کے سنگ

(پروفیسر محمد زبیر صاحب، لاہور)

تسبیح خانہ لاہور میں شیخ الوظائف دامت برکاتہم ہر ماہ اسمِ اعظم کا روحانی دم فرماتے ہیں جس سے بلا مبالغہ لاکھوں سے زیادہ لوگ فیض یاب ہو رہے ہیں۔ یہ ترتیب شیخ الوظائف کی خود ساختہ نہیں ہے، بلکہ ہمارے اکابر کی زندگی میں ایسے بہت سارے واقعات ملتے ہیں جس میں وہ مخلوقِ خدا (خواتین و حضرات) کو دم فرما کر ان کو راحت اور سکون دیتے اور اللہ کے نام کے ذریعے ان کے دکھوں کا مداوا کرتے تھے؛ اکابر پر اعتماد کے دوستوں کی رہنمائی کیلئے ایک واقعہ پیشِ خدمت ہے:

مولانا اعجاز احمد صاحب عظمیٰ لکھتے ہیں کہ ایک غیر مسلم عورت شیخ حماد اللہ ہالیجویؒ کے پاس آئی، وہ پنو عاقل کے قریب سے آئی تھی۔ ہندو تھی اور چند ایک آدمی اس کیساتھ تھے، نہایت روتی چلاتی ہوئی آئی کہ ہائے میں مر گئی۔ آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا ہوا ہے؟ ساتھ آدمیوں نے بتایا کہ اس کے سینے پر پھوڑا ہے، جس کی وجہ سے نہایت درد ہے اور کئی دن سے بے تاب ہے، نیند نہیں آتی۔ حضرت نے مسجد سے باہر بیٹھنے کا حکم دیا، وہ لوگ بیٹھ گئے اور حضرت نے مسجد کے اندر سے ہی دم کرنا شروع کر دیا اور اپنی داہنی انگشتِ شہادت سے اشارہ فرماتے رہے، فوراً اس عورت کو آرام آ گیا اور اس کو وہیں نیند آ گئی۔ پھر حضرت نے مٹی کے ایک پاک ڈھیلے پر دم کر دیا اور فرمایا کہ اس کو پھوڑے پر پھیرتے رہو ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ تو وہ ہندو برادری کے لوگ دُعائیں دیتے ہوئے واپس چلے گئے۔

محترم قارئین! میں یہ بات پورے اعتماد کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ تسبیح خانہ لاہور کا ایک عمل بھی اکابر کی زندگی سے ہٹ کر نہیں۔۔۔! صبح سے لے کر شام اور شام سے صبح تک ہر عمل نہایت ہی مستند، جاندار اور شاندار ہے آپ سے گزارش ہے کہ آپ بھی ضرور ان بابرکت نورانی اعمال میں شریک ہو کر مسنون اعمال اور اکابر پر اعتماد والی زندگی گزاریں اور حیرت انگیز برکات کا مشاہدہ کریں۔ انشاء اللہ

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026