حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ نے ایک دن مجھ سے پوچھا: اے ابن ابی طالب ! کیا بات ہے کہ میں تمہیں غمگین دیکھ رہا ہوں۔ میں نے عرض کی: یارسول اللہ ﷺ واقعی میں غمگین ہوں۔ فرمایا: جاؤ اور اپنے گھر والوں میں سے کسی کو کہو کہ وہ تمہارے کان میں اذان پڑھے ۔
(سنن کبری، تالیف : امام عبد الوهاب شعرانیؒ – کتاب الزہد ، تالیف: شیخ ابو الحسن مالکیؒ
امام شعرانی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ یہ حدیث ہم تک متصل سند کے ساتھ پہنچی ہے اور میں نے کئی مرتبہ اس عمل کا ذاتی تجربہ کیا تو اسے مجرب پایا ۔
(بحوالہ کتاب: الداء والدواء صفحہ ۱۹۷ تالیف: علامہ نواب سید محمد صدیق حسن خانؒ، ناشر: اسلامی کتب خانه اردو بازار لاہور )
