رمضان المبارک کے گیارہ اور بارہ روزے کی درمیانی شب کے نوافل
ہر سال کی طرح اس سال بھی تسبیح خانہ لاہور میں شادی میں رکاوٹ، رشتوں کی بندش، رزق کی تنگی دور اور قرضوں سے خُلاصی کے لیے 11 اور 12 رمضان المبارک کی درمیانی شب میں 12 رکعت نوافل کا اجتماعی عمل کروایا گیا‘ جس میں پورے ملک سے لوگوں نے شرکت کی ۔ عمل کے آخر میں شیخ الوظائف نے سسکیوں بھری دُعا کروائی۔اس عمل کی برکت سے جو مخلوق خدا کو فائدہ ہوا وہ گمان سے بالاتر ہے۔ یہ عمل تسبیح خانہ کی ایجاد یا خود ساختہ نہیں ہے۔ہمارے اکابرؒ کی حیات کے ورق پلٹیں تو یہ عمل ان کی زندگی میں آپ کو ملے گا۔ ذیل میں ایک موجودہ مفتی اعظم کا فتویٰ ملحوظ فرمائیے، جس میں انھوں نے انہی نوافل کا تذکرہ فرمایا ہے۔
تسبیح خانہ کی یہی کوشش رہی ہے کہ مخلوق خدا کو مسنون اعمال پر لگا کر ان کے دُکھ ‘ درد بانٹے جائیں!نہ کہ شرک اور بدعت پر لگایا جائے!
