جنات کبھی بھی آپ پر حملہ کر سکتے ہیں ! تیار رہیں!

عبقری میں ذکر کردہ جناتی حملوں کی ساتویں دلیل


جنات کی کارستانیوں کے مستند واقعات کے سلسلہ کی چھٹی دلیل میں آپ نے پڑھا کہ جب بھی آپ گھر جاتے اور کھانا کھاتے ہیں اس وقت بھی جنات آپ پر حملہ آور ہوتے ہیں آج ساتویں قسط میں آپ پڑھیں گے کہ جنات کس طرح ہر وقت ہماری طاق میں رہتے ہیں ۔ ماہنامہ عبقری میں علامہ لا ہوتی صاحب کے ذکر کردہ اس دعوی کی دلیل صحیح مسلم کی وہ روایت ہے جو کہ سہل بن ابو صالح” سے مروی ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے بنو حارثہ کی طرف بھیجا اور میرے ساتھ ہمارا غلام یا دوست تھا تو باغ سے اسے اس کے نام سے آواز دی گئی تو جو میرے ساتھ تھا اس نے دیوار کے اوپر سے جھانکا تو کچھ بھی نظر نہ آیا۔ تو میں نے اس کا اپنے والد سے ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ اگر مجھے اس کا پتہ ہوتا کہ تیرے ساتھ یہ معاملہ پیش آئے گا تو میں تجھے نہ بھیجتا لیکن جب آواز سنو تو نماز کی اذان دو کیونکہ میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ

(جب نماز کے لئے آذان دی جائے تو شیطان منہ پھیر کر بھاگتا ہے اور اسکی ہوا خارج ہو رہی ہوتی ہے)

عبقری میں ذکر کردہ جناتوں کے انسانوں پر حملوں کے مستند حوالہ جات اکابر پر اعتماد کے دوست انگلی قسط میں ملاحظہ فرمائیں۔


AkabirParAitmad

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025