جنات کو بھگانے کیلئے تعویذ کی بجائے خط استعمال کریں

مولانا محمد عمر سلیمان الاشقر لکھتے ہیں کہ : تھانہ بھون میں ایک جن تھا ، جس کا نام ” شہامت تھا اور وہ کئی لوگوں کو تکلیف دیتا پھرتا تھا۔ حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کے نام ایک پر چہ لکھ دیا، جس میں اسے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا۔ پرچہ دیکھ کر وہ کہنے لگا کہ یہ کوئی تعویذ تو ہے نہیں ، جس سے جن بھاگ جائے، مگر یہ ایسے شخص کا خط نہیں ہے، جس کی پرواہ نہ کی جائے۔ اچھا اب ہم جاتے ہیں، آئندہ کسی کو تکلیف نہیں پہنچائیں گے

محترم قارئین ! یہ تو تیره صدیاں بعد آنے والے ایک امتی حضرت حکیم الامت کے خط کا مقام ہے۔ ذرا سوچئے ، وہ خط جو خود حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو دجانہ رضی اللہ عنہ کو جنات کے نام لکھوایا تھا، بھلا اس کی کیا عظمت اور جنات کی نظر میں کیا قدردانی ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ سالہا سال سے حضرت ابودجانہ والاخط ” تہدیدی نامہ مبارک کے نام سے مخلوق خدا کو عنایت فرما رہے ہیں، جس کی برکت سے ہزاروں لوگ جادو، جنات کے مسائل سے بری ہو چکے ہیں۔ الحمد للہ عبقری تسبیح خانے کے ہر عمل اور ہر وظیفے کے پیچھے مضبوط شرعی دلیل ہے۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025