حضرت لاہوری نے دیا انتقال کے بعد فالج کا یقینی علاج

شیخ الوظائف دامت برکا تہم اپنے ہفتہ وار دروس میں بار ہا اب اللہ کو ایصال ثواب اور اس کی برکات کا ذکر فرماتے ہیں یہ کوئی من گھڑت کہاوت نہیں بلکہ 1400 سو سال سے اہل اللہ سے منقول ایک مستند حقیقت ہے جس کا انکار دن کے وقت سورج کی روشنی کا انکار ہے۔۔۔ ! فاعتبر و یا اولی لا بصار جناب فضل حق فاروقی ساندہ کل ان لاہور والے اپنی زندگی کا ایک اہم واقعہ بیان کرتے ہیں کہ مورخہ دس دسمبر 1977 ء بعد از نماز عصر میں اپنی اہلیہ ارشاد بیگم کے ساتھ اپنے گھر کے بالائی کمرے میں بیٹھا تھا، گھریلو معامالات پر بات چیت ہو رہی تھی کہ میری اہلیہ کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور ساتھ والی انگلی میں کھاوٹ محسوس ہوئی اور انگلیاں اکھٹی ہونا شروع ہوگئیں میں نے ہیٹر چلا یا زیتون کے تیل کی مالش ہاتھ پر کی اور رضائی اڑھا کر لٹا دیا کچھ دیر بعد چہرہ ہٹا کر دیکھا تو میری چیخ نکل گئی چہرہ ٹیڑھا ہو چکا تھا آنکھیں کھینچ گئی تھیں اور شدید قسم کا لقوہ تھا میں نے نبض دیکھی تو وہ بھی معلوم نہیں ہوئی ۔۔!

ڈاکٹر حکیم محمد اقبال صاحب کو لایا انہوں نے بتایا کہ جسم کے بائیں حصہ پر فالج کا حملہ ہوا ہے ساتھ شدید قسم کا لقوہ بھی ہے اور جسم کا نصف حصہ بیکار ہو چکا ہے۔ حالت انتہائی تشویس ناک ہے۔ دوائی منہ میں پانی کے ساتھ ڈالتے تو منہ ٹیڑھا ہونے کی وجہ سے دوائی کا استعمال انتہائی مشکل ہو گیا تھا۔ کئی مرتبہ مریضہ نے بولنے کی کوشش کی لیکن بات سمجھ میں نہیں آئی اس نا گفتہ بہ حالت میں گیارہ دن گزر گئے کوئی خاص افاقہ نہیں ہوا ۔۔۔ اچانک رات دس بجے کا وقت تھا میری بیوی رضائی میں لپٹی ہوئی تھی کہ مجھے کچھ بڑبڑاہٹ کی آواز محسوس ہوئی جیسے کسی سے بات کر رہی ہو میں نے رضائی بنا کر دریافت کیا کہ کس سے بات کر رہی ہو تو جواب دیا ابھی حضرت شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوری پیر و مرشد تشریف لائے تھے اور فرماتے تھے کہ تو میری روحانی بیٹی ہے تو روزانہ کلام اللہ پڑھ کر ایصال ثواب کرتی تھی وہ نہیں پہنچ رہا اس لئے پتہ کرنے آیا بہت گھبراؤ مت صحت یاب ہو جاؤ گی جو علاج میں بتاؤں وہ کرو باقی سب چھوڑ دو ۔۔۔!

ایک گلاس گائے کے خالص دودھ میں ایک ٹکڑا دار چینی کا ڈال کر جوش دو اور تین ابال آنے دو، اس ابلے ہوئے دودھ میں ایک مرتبہ مرتبہ سورہ یسین پڑھ کر دم کر دو پھر سات عدد لونگ (متر نفل) پیس کرمنہ میں ڈال کر دودھ پی کر لیٹ جاؤ۔ میری بیوی نے سات دن یہ ٹوٹکا استعمال کیا اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بالکل چاق چوبند ہے اور مرض کے کوئی اثرات بھی نہیں ہیں ۔ میری اہلیہ نے تحصیل شکر گڑھ میں حضرت اقدس لاہوری سے میری اجازت سے بیعت کی تھی تو آپنے اسے فرمایا تھا کہ تم میری روحانی بیٹی ہو پانچ وقت کی نماز پڑھنا اور اس کے بعد استغفار اور درود پڑھنا۔

محترم قارئین ! ہمیشہ یقین اور عشق والے ہی پاتے ہیں بے یقین تو ہمیشہ سوچتے ہی رہ جاتے ہیں اللہ کریم ہم سب کو اکابر پر اعتماد عطا فرمائے ۔۔۔!

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025