جنات کی کارستانیوں کےمستند واقعات’’اکابر پر اعتماد‘‘ کے دوستوںکیلئےتیسری دلیل میں آپ نے پڑھا کہ خبیث جنات تو انسان کے خون کےساتھ پورے جسم میں گردش کرتا رہتا ہےآج آپ پڑھیں گے کہ جنات کی بھر پور کوشش یہ ہے کہ وہ آپ کو مومنین کی جماعت سے علیحدہ کردے۔
ماہنامہ عبقری میں ذکرکردہ اس جناتی حملے کی دلیل سنن ترمذی اور مسند احمد کی وہ دلیل ہے جس میں حضرت اسامۃ بن شریک فرماتےہیں کہ انہوں نے حضور ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے کہ
(1)’’اللہ تعالیٰ کا ہاتھ جماعت (مومنین )کےساتھ ہے ۔ جب کوئی شخص ان میں سے اکیلا نکلتا ہے تو شیاطین اسے اسی طرح اچک لیتے ہیں جس طرح بھڑیا ریوڑ کی بکری کو اچک لیتا ہے ۔
امیر المومنین سیدنا عمر بن الخطا ب ؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایاجو شخص جنت کے درمیان میں گھر چاہتا ہے وہ جماعت کو لاز م پکڑے رکھے کیونکہ شیطان اکیلے آدمی کے ساتھ ہوتا اور وہ دو آدمیوں سے بہت دور ہوتا ہے
عبقری میں ذکر کردہ جنات کے انسانوں پرحملوں کے یہ تو بھی چند حوالہ جات ہیں ’’اکابر پر اعتماد ‘‘کے دوستوں کے استفادہ کیلئے ابھی حیرت انگیز مستند حوالہ جات آئندہ اقساط میں ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔۔!
