خواتین کے مخصوص امراض کی اصل وجہ

علامہ شیخ ابو المنذر خلیل بن ابراہیم مدظلہ لکھتے ہیں کہ : پاگل پن ، ڈپریشن، اینگزائٹی ، ٹینشن اور مرگی جیسے تمام امراض کو قرآن پاک نے ” وسواس الخناس” کا نام دیا ہے۔ جب ہم ” وسواس الخناس ” کا میڈیکل سائنس میں ترجمہ کریں تو اسے
(whispers of shaytan)
یعنی شیطان کی طرف سے کی جانے والی ذہن سازی کہا جائے گا۔ خواتین میں جنات کی وجہ سے بانجھ پن، ماہانہ بے قاعدگی اور انفیکشن جیسے امراض سامنے آتے ہیں۔ خاص طور پہ بانجھ پن ایک ایسا مسئلہ ہے، جس کی بظاہر کوئی طبی وجہ سامنے نہیں آتی۔ اکثر اوقات میاں بیوی دونوں بالکل تندرست ہوتے ہیں، اس کے باوجود اولاد سے محروم رہتے ہیں۔ میرا ایک دوست جو مسلسل 4 سال تک ماہر ڈاکٹر کے زیر علاج رہا، اس کو ڈاکٹر نے کہا: میں آپ کے کیس میں حیران ہوں کہ آپ دونوں میاں بیوی 100 فیصد تندرست ہیں، اس کے باوجود آپ کے ہاں اولاد نہیں ہو رہی۔ دراصل اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ عورت کے رحم میں شریر جنات قیام کر لیتے ہیں اور مردانہ سپرم کو یا عورت کے EGGS کو ضائع کر دیتے ہیں (بحوالہ
کتاب:The Jinn and Human Sickness
صفحه 53 ناشر: مکتبہ دارالسلام، نیو یارک) محترم قارئین ! اب معلوم ہوا کہ ماہنامہ عبقری میں جنات کے پیدائشی دوست کا سلسلہ وار کالم ایسے ہی بلاوجہ نہیں دیا گیا بلکہ ان مختصر سے دو صفحات کو پڑھنے کی بدولت بے شمار حضرات سمجھ میں نہ آنے والی بیماریوں سے شفاء پاچکے ہیں اولاد کی خوشیاں حاصل کر چکے ہیں اور غیر محسوس طریقے سے تسبیح اور مصلے کے ساتھ رشتہ جوڑ چکے ہیں۔ یعنی کچھ کم علم لوگ جس بات کو قصے کہانیاں“ کہہ کر کے رد کر دیتے ہیں وہی چیز مخلوق خدا کے مسائل کو حل کرنے میں ایسا لاثانی کردار ادا کر رہی ہے جس کی مثال صدیوں میں بھی نہیں ملتی۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025