درود تاج پر اعتراض کرنے والے ضرور پڑھیں ۔۔۔

آخری گزارش: جامعہ امدادیہ سے فارغ ہونے کے بعد جب سے میں نے درود تاج کے بارے میں حضرت امام اولیاء مولانا احمد علی لاہوری کا واقعہ پڑھا اُس وقت سے میری جستجو اس درود پاک کے بارے میں بڑھتی گی ۔

دَافِعِ الْبَلَاءِ وَالْوَبَاءِ وَالْقَحْطِ وَالْمَرْضِ وَالأَلم “ کے جو الفاظ درودتاج میں نقل کیے گئے ہیں اس سے مراد مجازی معنی ہی ہیں جو کہ وسیلہ ہونے میں آتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس جو سارے جہانوں کیلئے رحمت ہیں ان سے بڑا وسیلہ کیا ہوسکتا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی دعا سے نابینا صحابی کو شفاء مل گئی ( ترمذی ج 2 ص 197 ) ۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کی موجودگی عذاب ٹل جانے کا ذریعہ (سورۂ انفال آیت 33) ۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے بارش کا نازل ہونا ( تاریخ ابن عساکر، بحوالہ المواہب اللدنیہ 272) ۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لعاب مبارک کو پانی میں ڈالنے سے فاتر العقل کا صحت یاب ہو جانا ( مسند احمد ج 6 ص 379) ۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت سے قحط سالی خوش حالی میں بدل جانا۔ ( بخاری ج 1 ص 140)

دَافِعِ الْبَلَاءِ وَالْوَبَاءِ وَالْقَعْطِ وَالْمَرَضِ وَالأَلم “ الفاظ میں اگر معنی مجازی مراد لیا جائے تو کوئی اختلاف نہیں رہتا اور بہت سے اہل علم یہی معنی مراد لیتے ہیں چند ایک حوالہ جات پیش خدمت ہیں:

کوئی مسلمان بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دافع حقیقی نہیں سمجھتا، دافع حقیقی صرف اللہ تعالیٰ ہی کی ذات اقدس ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم محض وسیلہ ہونے کی حیثیت سے دافع مجازی ہیں جیسا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے ارشاد فرمایا "وَمَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ“۔

محترم قارئین ! عبقری تو صرف ایک ڈاکیہ ہے جوا کا برکی ڈاک آپ تک پہنچاتا ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تبارک تعالیٰ اس کی ہر حاسد کے حسد اور ہر شریر کے شر سے حفاظت فرما ئیں۔ آمین

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025