دس محرم کو ملنے والی مغفرت کا پروانہ

محترم قارئین ! ہمارے تمام اکابر و اسلاف کی ترتیب زندگی میں شامل اعمال و وظائف کوئی موجودہ دور کی نئی ایجاد نہیں، بلکہ ان تمام علماء و مشائخ نے یہ وظائف قرآن وسنت پر سو فیصد عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ہی پڑھے تھے۔ جیسا کہ محدث کبیر امام شوکانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا : اگر اللہ پاک جل شانہ اپنے کسی نیک بندے کو اس بات کا الہام کرے کہ فلاں قرآنی سورت یا فلاں آیت یا فلاں وظیفے کی یہ تاثیر اور برکت ہے تو واقعی ایسا ہوسکتا ہے کیونکہ اس کی دلیل میں ہمیں صحیح بخاری، صحیح مسلم، سنن ابی داؤد سنن ابن ماجہ سنن نسائی اور سنن ترمذی جیسی معتبر کتب احادیث سے ایک صحیح حدیث ملتی ہے جس کے راوی حضرت ابوسعید خدری ” ہیں ( بحوالہ کتاب الداء والدواء صفحہ 33 ناشر : مشتاق بک کارنر اردو بازار لاہور ) کچھ عرصہ پہلے عبقری میگزین میں دس محرم الحرام کے دن مغفرت پانے کا ایک چھوٹا ساعمل شائع ہوا تھا، آیئے دیکھتے ہیں کہ اس عمل کے پیچھے کن بزرگوں کی دلیل موجود ہے؟ حضرت خواجہ شیخ غوث محمد گوالیاری رحمۃ اللہ علیہ کی مشہور زمانہ کتاب ”جواہر خمسہ میں حضرت مولانا مرزا محمد نقشبندی دہلوی ایشیا یہ فرماتے ہیں کہ جو شخص عاشورہ کے دن 70 مرتبہ یہ کلمات پڑھے گا، حق تعالیٰ شانہ اس کی مغفرت فرما دے گا: حسبى اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ نِعْمَ الْمَوْلى وَنِعْمَ النَّصِيرُ
بحوالہ کتاب: جواہر خمسہ صفحہ 71 ناشر: مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور
حضرت ابوانیس صوفی محمد برکت علی لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ دس محرم کے دن کسی بھی وقت باوضو ہو کر درج بالا د عا 70 مرتبہ پڑھنا بخشش کیلئے بہت افضل عمل ہے ( بحوالہ کتاب : گلہائے چہل رنگ، صفحہ 408 ناشر : الامین پرنٹرز سرور مارکیٹ اردو بازار لاہور )

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025