شیخ الوظائف نے جو وظائف سب سے پہلے لوگوں کو دینا شروع کیسے ان میں سے ایک وظیفہ انمول خزانہ کے نام سے بھی ہے جو کہ پوری دنیا میں مشہور ہے ، لاکھوں لوگ اس وظیفے سے فیض یاب ہوئے ، ان کی مشکلات پریشانیاں اور جادو جنات دور ہوئے اکابر پر اعتماد کے دوستوں کی خدمت میں اس وظیفے کی عملی سند پیش خدمت ہے ۔ اس کو ہر نماز کے بعد پڑھنے والا رحمتوں میں گھر جاتا ہے یقین والا پاتا ہے اور بے یقین سوچتا رہ جاتا ہے۔۔۔! (قسط نمبر 413) ایک مرتبہ سورہ فاتحہ، ایک مرتبہ آیت الکرسی ، ایک مرتبہ یہ آئیتیں اور دعا ہر نماز کے بعد پڑھیں۔
شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمِ إِنَّ الدِّيْنَ عِندَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أوتُو الْكِتَابَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ وَمَنْ يَكْفُرُ بِايْتِ اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ ٥ قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ هِ تُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِى اليْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقْ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ . اللَّهُمَّ أَنتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَأَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ مَاشَاءَ اللَّهُ كَانَ وَمَالَمْ يَشَأَلَمْ يَكُنْ وَلَا حَوْلَ وَلَاقُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ أَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَّاَنَّ اللَّهَ قَدَاحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِى وَمِنْ شَرِّ كُلَّ دَابَّةٍ اَنْتَ اخِذْم بِنَاصِيَتِهَا إِنَّ رَبِّي عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
پڑھیں ( ہر نماز کے بعد 1 مرتبہ ) فائدہ: (1) جنت اس کا ٹھکانہ ہو، خطیرۃ القدس میں رہے، اللہ تعالیٰ روزانہ ستر مرتبہ نظر رحمت سے دیکھیں بستر حاجتیں پوری کریں اور اس کی مغفرت فرمادیں (ابن السنی )۔(2) فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھ لینے والے شخص کو جنت میں داخل سے صرف موت ہی روکے ہوئے ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان ) ۔ آیت الکر سی پڑھنے کا درجہ اس کے برابر ہے جو انبیاء علیہم السلام کے دفاع میں جہاد کرتے شہید ہو جائے (ابن السنی ) ۔ اس کا پڑھنے والا اگلی نماز تک اللہ کی حفاظت میں ہوتا ہے (طبرانی ) فائدہ: جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات پڑھ لے، شام تک اس کو کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی ۔ اس دعا کی برکت سے حضرت ابودرداء کا مکان جلنے سے بیچ کی اتھا جبکہ آس پاس کے تمام مکانات جل چکے تھے (عمل الیوم ولیلتہ )۔