زندگی کو خو شگور بنانے کیلئے خضر علیہ السلام کا خاص وظیفہ

ماہنامہ عبقری میں اکثر حضرت خضرعلیہ السلام سے ملاقاتوںکا تذکرہ ہوتاہے جسے اکابر ؒ کی تعلیمات سے ناآشنا لوگ غیر تحقیقی نظر سےدیکھتے ہیں جبکہ خضر علیہ السلام سے ملاقاتوں کا سلسلہ صحابہ ؓ کرام سے لیکر آج تک تواتر سے ثابت ہےاور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ؒمیں منقول ہے ۔!

حضرت شیخ المشائخ قطب الارشاد شاہ ولی اللہ صاحب نور اللہ مرقدہٗ نے اپنی کتاب نوادر میں بہت سے مشائخ تصوف اور ابدال کے ذریعہ سے حضرت خضر علیہ الصلوٰۃ والسلام سے متعدد اعمال نقل کئے ہیں اگرچہ محدثانہ حیثیت سے ان پر کلام ہے لیکن کوئی فقہی مسئلہ نہیں جس میں دلیل اور حجت کی ضرورت ہو، مبشرات اور منامات ہیں۔

امام عمر بن حفص کو شیخ محمد بن عبد اللہ تمیمی ؒنے بو قت وفات یہ نما زسکھلائی اور فرمایا کہ یہ نما ز میں نےخانہ کعبہ کےنزدیک حضرت خضر ؑ سےسیکھی تھی۔کرز بن وبرہؒ ابدال میں سے ایک بزرگ ہیں وہ فرماتے ہیںکہ میں نے حضرت خضرعلیہ الصلوٰۃ والسلام سے درخواست کی کہ مجھے کوئی عمل بتائیے جو میں رات میں کیا کروں انہوں نے فرمایا کہ مغرب سے عشاء تک نفلوں میں مشغول رہا کر، کسی شخص سے بات نہ کر، نفلوں میں دو، دو رکعت پر سلام پھیرتا رہا کر اور ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورئہ فاتحہ اور 7مرتبہ قل ہواللہ پڑھتا رہا کر ،عشاء کے بعد بھی بغیر بات کئے اپنے گھر چلا جا اور

وہاں جاکر دو رکعت نفل پڑھ، ہر رکعت میں ایک دفعہ سورئہ فاتحہ اور7 مرتبہ قل ہو اللہ، نماز کا سلام پھیرنے کے بعد ایک سجدہ کر و جس میں 7 مرتبہ استغفار،7 مرتبہ درود شریف اور7 مرتبہ سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرْ وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھوپھر سجدہ سے سر اٹھا کر دُعا کے لیے ہاتھ اٹھاو اور یہ دعا پڑھو

پھر اسی حال میں ہاتھ اٹھائے ہوئے کھڑا ہو اور کھڑے ہوکر پھر یہی دعا پڑھ، پھر دائیں کروٹ پر قبلہ کی طرف منہ کرکے لیٹ جا اور سونے تک دُرود شریف پڑھتا رہ ۔

میں نے عرض کیا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے یہ بتادیں کہ آپ نے یہ دعا کس سے سنی ہے تو فرمایا کہ میں حضور اکرمﷺ کی

خدمت میں حاضر ہوا تھا جب آپ کو یہ دعا سکھائی گئی اور آپ کی طرف اس کی وحی کی گئی میں آپ کے پاس تھا اور یہ سب کچھ میری موجودگی میں ہوا، تو میں نے اس سے سیکھ لیا جس نے آپﷺ کو سکھایا۔ اور کہا جاتا ہے کہ جس نے اس نماز اور دعا پر حسن یقین

اور صدق نیت کے ساتھ پابندی کی وہ موت سے پہلے آپﷺ کی خواب میں زیارت کرے گا اور بعض لوگوں نے ایسا ہی

کیا اور انہوں نے دیکھا کہ وہ جنت میں داخل ہوئے اور اس میں انہوں نے انبیاء اور آپﷺ کی زیارت کی اور گفتگو کی

اور تعلیم حاصل کی، اور اس نماز کے بہت سے فضائل ہیں۔

یادرکھیں !شیخ الوظائف دامت برکاتہم عملیات و وظائف بناتے نہیں بلکہ بتاتے ہیں۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025