سات صدیاں پرانا جُبّہ

جو لوگ کہتے ہیں کہ جنات سے ملاقات من گھڑت قصے کہانیاں ہیں، اب تک ان کے سامنے اکابرینِ امت کے درجنوں دلائل پیش کیے جا چکے ہیں، جن میں جنات سے ملاقات کا ثبوت موجود ہے۔ اس کے برعکس اعتراض کرنے والوں کے پاس اس بات کے سوا کوئی دلیل نہیں کہ "یہ بات ہماری عقل قبول نہیں کرتی” آئیے ایک اور حوالہ ملاحظہ فرمائیں۔

حضرت مولانا قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ امام ابن جوزی نے حضرت سہل بن عبداللہ تستری رحمۃ اللہ علیہ سے ایک روایت بیان کی کہ انہوں نے کسی مقام پر ایک بوڑھے جن کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، جس نے اون کا جبہ پہنا ہوا تھا اور اس پر بڑی رونق معلوم ہو رہی تھی۔ حضرت سہل بن عبداللہ تستری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نماز سے فارغ ہونے پر میں نے انہیں سلام کیا تو وہ جواب دے کر بولے: تم اس جبے کی رونق سے تعجب کر رہے ہو؟ یہ جبہ 700 سال سے میرے بدن پر ہے۔ اسی جبے میں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زیارت کی اور اسی جبے میں حضرت محمد رسول اللہ ﷺ سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ کیونکہ میں ان جنات میں سے ہوں، جن کے متعلق سورۃ الجن نازل ہوئی تھی

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026