آج ہماری زندگی میں پریشانی ، بلائیں اور مصیبت آنے کی اصل وجہ سنت کی زندگی سے دوری ہے تسبیح خانہ کی کوشش یہی ہے کہ ہم پورے کے پورے اس زندگی میں داخل ہو جائیں تو ہم پر آئی ہوئی ہر مصیبت دور ہو جائے گی ۔۔۔ !عبقری پڑھنے والے ہر دوست کیلئے ایسے جاندار اعمال جو آپ کی زندگی کو شاندار اور خوشحال کر دیں ۔۔۔! کیا صرف آپ اپنے لیے ہی خوشحالی چاہتے ہیں۔۔۔۔؟ نہیں ہرگز نہیں تو پھر دیر کیسی ابھی اکابر پر اعتماد کی پوسٹیں اپنے تمام دوستوں کو سینڈ کریں اور لاکھوں نیکیوں سے اپنے آخرت کے اکاؤنٹ کو بھر لیں ۔۔۔!
سوتے وقت یہ کام کریں اور اپنے لیے دنیا و آخرت کو آسان کریں۔ (1) سوتے وقت ذکر کرنے سے دعا قبول ہوتی ہے (مسند احمد ) ۔ فرشتے نگرانی کرتے ہیں (طبرانی)۔ پوری رات ذکر، نما ز پڑھنے والے کی طرح ہوتا ہے (فتح الباری) (2) آخری تین قل 3 مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مارنا اور تمام جسم پر پھیرتے وقت سر، چہرہ اور سامنے کے حصہ سے شروع کرنا ( بخاری ومسلم )۔(3) آیۃ الکرسی پڑھنا۔ فائدہ: رات بھر ایک فرشتہ حفاظت کرتا ہے اور شیطان کو دور کر دیا جاتا ہے ( بخاری ) ۔ (4) آپ صلی یا اینم سورہ ملک اور سورہ سجدہ پڑھے بغیر نہ سوتے تھے (ترمذی)۔(5) سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھنا۔ فائدہ : موت کے علاوہ ہر چیز سے بے خوف رہے گا (حصن حصین) ۔ (6) سبحان اللہ 33 مرتبہ، الحمد للہ 33 مرتبہ، اللہ اکبر 34 مرتبہ پڑھنا۔ (7) سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھنا۔ فائدہ: ہر نقصان پہنچانے والی چیز سے حفاظت ہو جاتی ہے ( مسلم و بخاری) – (8) سورہ کافرون پڑھنا۔ (9)3 مرتبہ استغفار پڑھنا: اسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَآتُوبُ إِلَيْهِ فائدہ: سمندر کے جھاگ ، درختوں کے پتے، ریت کے ذرات یا ایام دنیا کے برابر گناہ ہوں تب بھی معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ (کنز العمال، ترمذی) داہنی کروٹ لیٹ کر سر یارخسار کے نیچے داہنا ہاتھ رکھ کر یہ دعا تین بار پڑھنا (مشکوۃ) (10) اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تُبْعَثُ عِبَادَک (11) بِاسْمِكَ رَبِّي وَ ضَعْتُ جَنْبِيْ وَ بِكَ أَرْفَعُهُ إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا وَ إِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بہ عِبَادِيَ الصَّالِحِين ( بخاری ، ترمذی) – (12) – اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ اَمُوْتُ وَأَحْيِي (بخاری) مسلم ) (13) – بِسْمِ اللهِ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِيٌّ إِلَيْكَ وَ وَجَّهْتُ وَجْهِنَّ إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ وَالْجَأْتُ ظَهْرِئَ إِلَيْكَ رَغْبَةً وَّرَهْبَةً إِلَيْكَ لَامَلْجَأَ وَلَا مَنْجَامِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ ہے ناں اکابر پر اعتماد کا کمال۔۔۔ جس سے آپ دین و نیا اور آخرت میں ہو جائیں گے مالا مال