(مفتی عبدالباری صاحب، باغ آزاد کشمیر )
اکابر پر اعتماد قرآن وحدیث اور دین کا ہر طالبعلم جانتا ہے کہ سورہ اخلاص کے قرآن وسنت میں کس قدر فضائل و کمالات وارد ہوئے ہیں وہ اہل نظر سے پوشیدہ نہیں ہیں اور کیوں نہ ہوں کیونکہ یہ سورہ مبارکہ تمام توحید کا خلاصہ ہے۔ شیخ الوظائف دامت برکاتہم کے اس موضوع پر 11 بیانات واقعی با کمال ولا جواب ہیں اور ان بیانات میں جو روایات بیان کی گئی ہیں وہ تمام ہمارے اکابرین نے اپنی کتابوں میں نقل کی ہیں تسبیح خانہ میں بیان کی جانے والی روایات میں سے چند کے حوالہ جات پیش خدمت ہیں: دار العلوم انڈیا کا فتویٰ (1) ۔ سورہ اخلاص کو اپنے وظیفے میں شامل کر سکتے ہیں، معتبر روایات میں اس کے دیگر بہت سے فضائل وارد ہوئے ہیں مثلاً ایک روایت میں ہے جو شخص دو سو مرتبہ سورہ اخلاص کی تلاوت کرے گا اس کے دوسوسال کے گناہ معاف ہو جائیں گے
(شعب الایمان ، رقم : ۲۳۱۱۰)
(2)۔ ایک روایت میں ہے: جس شخص نے ” قل ھو اللہ احد پڑھا اس نے گویا تہائی قرآن پڑھا،
الحدیث (الدر المخور : ۶۷۴/۸) ( فتوی نمبر 166573)
جامعہ بنوری ٹاؤن کا فتویٰ مشکاة شریف اور دیگر کتب میں سورہ اخلاص کے بہت سے فضائل آئے ہیں ان میں سے چند یہ ہیں: (1) ۔ جو شخص دن میں دوسو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، اس سے 50 سال کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں، الا یہ کہ اس پر کسی کا قرض ہو۔
( الترمذى وَالدَّارِي )
(2)۔ جو شخص سونے کا اراہ درے اور دائیں کروٹ پر سوئے پھر سومرتبہ سورہ اخلاص پڑھے جب قیامت کا دن ہوگا اللہ تعالی فرمائیں گے: اے میرے بندے! اپنی دائیں جانب سے جنت میں داخل ہو جا۔
(ترمذی)
(3) ۔ ایک آدمی کو سورہ الاخلاص سے بہت محبت تھی اور اس محبت کی وجہ سے وہ اس سورت کو ہر نماز کی قراءت کے اختتام پر پڑھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے اس کی اس سورت سے محبت کی وجہ سے اسے جنت میں داخل کر دیا۔
(ترمذی 2901)
(4) ۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ سول اللہ سینہ ہی ہم نے اس صحابی کے متعلق جوامام تھے اور ہر نمازمیں قُل هو الله احلا ضرور پڑھا کرتے تھے اور جب ان سے اس کا سبب دریافت کیا گیا تو کہا: مجھے اس سورت سے بے حد محبت ہے۔ فرمایا: اس شخص کو خبر دے دو کہ بے شک اللہ تعالیٰ بھی اس شخص سے محبت کرتے ہیں۔
(5)۔ ایک اور حدیث میں ایک صحابی کا واقعہ آیا ہے کہ وہ ہمیشہ اور سورتوں کے ساتھ سورہ اخلاص ہر رکعت میں ضرور پڑھا کرتے تھے، جب ان سے اس کا سبب دریافت کیا گیا تو انھوں نے کہا: مجھے اس سورت سے بہت محبت ہے تو اس پر رسول اللہ صلی یا یہ ہم نے فرمایا: اس سورت کی محبت ہی تم کو جنت میں داخل کر دے گی۔
(6) ۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ یا سیاہی تم نے ایک شخص کو صدق دل سے ) قل ہو اللہ احد پڑھتے ہوئے سن تو فرمایا: اس شخص کے لیے جنت واجب ہوگئی ۔
(فتوی نمبر 143909201584)
محترم قارئین اتسبیح خانہ کے ہر عمل کے پیچھے قرآن وسنت وا کا بڑ کی مہر ثبت ہے ضرورت اپنے بڑوں کی زندگی سے استفادہ کرنے کی ہے۔۔۔۔!
