سورۃ قریش سے بنا کیش، زندگی کا عیش

59 قسط نمبر

سورۃ قریش سے بنا کیش، زندگی کا عیش
اکابر پر اعتماد
کچھ عرصہ پہلے ماہنامہ عبقری میں ایک عمل دیا گیا کہ ہر کھانے کے بعد تین مرتبہ سورۃ قریش پڑھنے سے ان شاء اللہ اس کھانے کا سائیڈ ایفیکٹ (فوڈ پوائزن ) نہیں ہوگا 7 نسلوں میں رزق کی فراوانی رہے گی اور انسان پر کبھی فاقہ نہیں آئے گا۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ عبقری میں خود ساختہ وظیفے شائع ہوتے ہیں، ان کی خدمت میں گزارش ہے کہ خدارا تھوڑا سا وقت نکال کر اپنے ان اکابر واسلاف کے متعلق شناسائی حاصل کریں، جن کے ذریعے دین منتقل ہوتے ہوتے ہم تک پہنچا ان سب حضرات ذی وقار رحمہم اللہ اجمعین نے دین کے ہر پہلو اور ہر شعبے کو نہایت دیانت داری سے ہم تک پہنچایا اور اعمال سے بننے, اعمال سے پلنے اور اعمال کے ذریعے بیچنے کا یقین ہمیں سکھایا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق احادیث میں آتا ہے کہ اعمال کے ذریعے کام بنے کا یقین ان کے دلوں میں اتنا پختہ ہو چکا تھا کہ اگر
جوتی کا تسمہ بھی ٹوٹ جاتا تو وہ پہلے اللہ جل شانہ کی طرف رجوع کرتے بعد میں بازار جاتے۔ سورۃ قریش کا درج ذیل ایک خاص الخاص وظیفہ شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوری دی ٹیلیہ اپنے مخلصین کو دیا کرتے تھے، جس پر نہ ہی تعداد کے خود ساختہ ہونے کا فتویٰ لگایا جاتا ہے اور نہ ہی یہ اعتراض کیا جاتا
ہے کہ سورۃ قریش تو تلاوت کیلئے نازل ہوئی تھی اس کا وظیفہ پڑھنا کہاں ثابت ہے؟
حضرت مولانا احمد علی پنجگوری صاحب لکھتے ہیں کہ : مرشد عالم حضرت الشیخ مولانا غلام حبیب صاحب دینیہ کو حضرت لاہوری پای شیمیہ نے تیر بہدف وظیفہ عطیہ کیا۔ جس کے بارے میں حضرت شیخ د اینیملہ فرمایا کرتے تھے کہ یہ وظیفہ در حقیقت ایک چیک تھا جو کیش کی صورت میں مجھے ملا۔ اس کی برکت سے میں جو چاہتا، مجھے مل جاتا اور حج کے موقع پر لاکھوں روپے راہ خدا میں خرچ کرتا۔ وظیفہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد اول آخر ایک ایک مرتبہ درود شریف اور درمیان میں سات مرتبہ سورہ قریش پڑھیں۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025