شیخ الوظائف دامت برکاتہم کی خود بھی کوشش یہی ہوتی ہے کہ جمعتہ المبارک کے دن خود بھی درود پاک کا خصوصی اہتمام کیا جائے اور اپنے متعلقین کو بھی اس کی تلقین کی جائے۔ آج میں اکابر پر اعتماد کے دوستوں کو اس کی وجہ بتا تا ہوں کہ شیخ الوظائف دامت برکاتہم کا یہ عمل احادیث مبارکہ کی پیروی پر مشتمل ہے۔ چند احادیث آپ دوستوں کی خدمت میں پیش خدمت ہیں جنہیں پڑھنے کے بعد آپ بھی انشاء اللہ ضرور درود پاک کا اہتمام کریں گے۔۔۔! (1) جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے 80 مرتبہ یہ درود پڑھنا:
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدِ نِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلَى الِهِ وَسَلَّمْ تَسْلِيمًا“۔
فائدہ: 80 سال کے گناہ معاف اور 80 سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا ( فضائل درود )۔ (2) جمعہ کے دن 100 مرتبہ درود پڑھنے والے کو قیامت کے دن اتنا نور دیا جائے گا اگر وہ تمام مخلوق میں تقسیم کر دیا جائے تو سب کو کافی ہو جائے ( کنز العمال)۔ جمعہ کے دن اور رات میں 100 مرتبہ درود پڑھنے والے کی 70 آخرت اور 30 دنیا کی حاجتیں پوری ہوتی ہیں، اسکا یہ درود آپ صلی ایتم کی خدمت اقدس میں اس کے اور اسکے قبیلہ کے نام سے پیش کیا جاتا ہے اور وہاں ایک سفید کتاب میں محفوظ کر لیا جاتا ہے (شعب الایمان ) – 100 مرتبہ پڑھنے پر قیامت کے دن چہرہ حسن و نور سے چمکتا ہوگا۔ شب جمعہ میں 100 مرتبہ پڑھنے پر 200 سال کے گناہ معاف ہوتے ہیں (شفاء الاستقام) ۔ (3 ) جمعہ کے دن کثرت سے درود پڑھنے والا آپ سی ایم کے نہایت قریب ہوگا ( بیہقی ) ۔ جمعہ کے دن کثرت سے درود پڑھنے والے کیلئے آپ صلی اینم دعا و استغفار فرماتے ہیں (سبل الھدی )۔ خوشی اور خوشحالی عطا ہوتی ہے (شفاء الاستقام) ۔ (4)200 مرتبہ پڑھنے پر 200 سال کے گناہ (صغیرہ ) معاف ہونگے ( کنز العمال) ۔ (5)1000 مرتبہ پڑھنے والے کو اس وقت تک موت نہیں آئے گی جب تک جنت میں اپنا محل نہ دیکھ لے (سبل الھد کی)۔ ایک ہزار درجات اس کے بلند کیے جاتے ہیں (قسط نمبر 414) کیا معلوم آپ ا کا بر پر اعتماد کی یہ پوسٹ جس کو سینڈ کریں اور وہ درود پڑھنے والا بن جائے تو کیا یہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ نہیں ہوگا۔
(شفاء الاستقام)