شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ ہر وقت باوضور ہنے کا کیوں فرماتے ہیں؟

آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ شیخ الوظائف روحانیت میں ترقی ، کامیابی، پریشانیوں سے نجات، ہر قسم کے جادو جنات اور سفلی عمل کی کاٹ کیلئے با وضور ہنے پر بہت زور دیتے ہیں اکابر پر اعتماد کے دوستوں کیلئے آج اس کی وجہ بیان کی جاتی ہے خود بھی عمل کریں اور زیادہ سے زیادہ اپنے دوستوں تک پہنچا ئیں۔۔۔! (قسط نمبر 438) (الف) ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا تم مجھ سے پہلے جنت میں کیسے داخل ہو گئے؟ بولے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں جب بھی اذان کہتا ہوں تو دورکعت نماز ضرور پڑھ لیتا ہوں اور ہر وقت باوضور ہتا ہوں۔ (ب) با وضو نماز کیلئے چلنے والا احرام باندھے حاجی کی طرح ہے (ابوداؤد ) ۔ (ت) نماز کیلئے باوضو چلنے پر فرشتوں کی دعا ملتی ہے (شمائل کبری)۔ (ث) ہر قدم پر دس نیکیاں ملتی ہیں (ابن خزیمہ )۔ (ج) با وضو مسجد کی طرف چلنے والا اللہ کا مہمان ہوتا ہے۔ (ح) ہر قدم پر ایک گناہ مٹایا جاتا ہے۔ (خ) اللہ پاک اس سے ایسے خوش ہوتے ہیں جیسے کوئی بچھڑے ہوئے شخص اچانک گھر لوٹنے پر گھر والے ہوتے ہیں ( منتخب احادیث ) ۔ (د) باوضو روح قبض ہونے پر شہادت کا رتبہ ملتا ہے ( کنز العمال)۔ (3 ) وضو پر وضو کرنا زیادتی نور کا ذریعہ ہے اور 10 نیکیاں حاصل ہوتی ہیں (احیاء، ابوداؤد)۔(ر) با وضو سونے پر خواب بچے آتے ہیں (عمدۃ القاری )۔ (ز) مصیبتوں سے محفوظ رہتا ہے (شعب الایمان)۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025