قسط نمبر 68
صحیح بخاری کو وظیفے کی نیت سے پڑھنے والے محدثین
محترم قارئین ! ماہنامہ عبقری کے وظائف کے متعلق اکثر کہا جاتا ہے کہ کیا عبقری والوں پر اس وظیفے کے فوائد کی وحی نازل ہوئی تھی؟ ہم نے تو آج تک فلاں آیت کا فلاں کمال نہیں سنا تھا۔ ان سب حضرات کی خدمت میں احادیث کی مشہور کتاب ”صحیح بخاری کے متعلق جلیل القدر محدثین کے مشاہدات درج ہیں۔
تمام پریشانیوں سے نجات: امام ابومحمد بن ابی حمزہ کا فرمان ہے کہ صحیح بخاری جس حادثے اور جس تکلیف کے خاتمے کیلئے بھی پڑھی جائے گئی بے شک وہ حادثہ اور وہ تکلیف ضرور ختم ہوگی (حوالہ کتاب : نیچے دی گئی امیج پر مو جود ہے
قحط سالی سے نجات: عالم اسلام کے عظیم مفسر امام ابن کثیر فرماتے ہیں : بخاری شریف کو پڑھنے سے قحط سالی سے نجات ملتی ہے اور بارشوں کا نزول ہوتا ہے حوالہ کتاب : ایچے دی گئی امیج پر مو جود ہے) خ
مشکلات سے چھٹکارے کی چابی: استاذ المحدثین امام سخاوی رای علیہ فرماتے ہیں : مشکلات اور مصائب سے چھٹکارہ پانے کیلئے سلف صالحین سے ”صحیح بخاری“ کو ختم کرنے کے بکثرت واقعات ملتے ہیں (حوالہ کتاب نیچے دی گئی امیج پر مو جود ہے188)
قضائے حاجات اور دفع بلیات: شیخ عبدالحق محدث دہلوی رایا یہ لکھتے ہیں : مشائخ دین رحمہم اللہ اجمعین سے صحیح بخاری کو دفع بلیات اور قضائے حاجات کیلئے پڑھنا ثابت ہے اور ان مقاصد میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی، حتی کہ بیماریوں سے صحت کیلئے بھی ثقہ علماء نے بخاری شریف کو پڑھا اور اپنے مقصود کو حاصل کیا (حوالہ کتاب : نیچے دی گئی امیج پر مو جود ہے )
جنگ میں فتح کا پروانہ: شیخ تقی الدین ابن دقیق العید کے زمانے میں جب تاتاریوں کا حملہ ہوا تو شام کے حکمران نے انہیں پیغام بھیجا کہ مدر سے کے علماء سے بخاری شریف کا ختم کروائیں۔ چنانچہ ختم ہونے سے ایک روز پہلے ہی فتح ملی اور تا تاری فوج بھاگ کھڑی ہوئی۔ والہ کتاب : نیچے دی گئی امیج پر مو جود ہے (301)
محترم قارئین! کیا نعوذ باللہ عبقری والوں کی طرح ان تمام شیوخ الحدیث پر بھی وحی نازل ہوئی تھی کہ بخاری شریف میں یہ یہ فوائد ہیں۔ آج تک صحیح بخاری سے روایت لینا تو سب نے سنا تھا، مگر بخاری شریف سے مسائل حل کروانے کا عبقری طریقہ کس کی ایجاد ہے؟
