صوبہ بلوچستان میں جنات کا مدرسہ جامعہ دار الھدی

قسط نمبر 71

صوبہ بلوچستان میں جنات کا مدرسہ جامعہ دار الھدی
اکابر پر اعتماد
ضلع پنجگور پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ایک ضلع ہے۔ مولانا حاجی احمد علی صاحب پنجگوری ( سابق مدرس مدرسہ اسلامیہ عربیہ احرار الاسلام لیاری کراچی) لکھتے ہیں کہ میرے مؤکل جن مولانا عبد الرحمان صاحب نے پنجگور میں جنات کا ایک مدرسہ قائم کیا ہوا ہے جس کے مدیر وہ خود ہیں اور نائب مدیر جن مولانا عبدالجبار صاحب ہیں۔ مؤکل عبد الرحمان صاحب کے بقول اس وقت (1980ء میں ) اس مدرسے کے جنات طلباء کی تعداد 2309 ہے۔ جن میں سے اکثر جنات تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تبلیغی جماعت میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ ایک دفعہ 31 جنوری 1980 ء کو وہ تمام جنات میرے پاس بھی تشریف لائے میں اس وقت اپنے مدرسے میں بیٹھا ہوا تھا۔ میرے مؤکل عبد الرحمان صاحب ہمارے درمیان ترجمان تھے۔ میں نے ان طلباء جنات سے مدرسے کے متعلق پوچھا تو وہ کہنے لگے : ہمارے مدرسے کا نام مدرسہ عربیہ دار الھد کی ہے جو ضلع پنجگور میں شہر عیسی کورک کے سامنے واقع ہے اور اب اس میں نومسلم جنات بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ہمارا مکمل نصاب درجہ خامسہ تک ہے نوٹ: اس مدرسے میں سب سے بڑی عمر کے جن محمد ادریس صاحب درجہ سابعہ تک نخبۃ الفکر مجھ سے پڑھ چکے ہیں اور مؤکل عبد الرحمان صاحب کی طرح ہر وقت میرے ساتھ ہوتے ہیں ( بحوالہ کتاب: خزینۃ الاسرار صفحہ 388 مصنف: مولانا احمد علی صاحب پنجگوری :ناشر کتب خانہ مجید یه بیرون بوہر گیٹ، ملتان) محترم قارئین! اگر جنات کی دنیا سے ہمار اواسطہ نہیں پڑا تو ضروری نہیں کہ ان کا وجود ہی نہ ہو یا ان سے ملاقات کرنا ان سے وظائف پوچھنا یا انہیں تعلیم دینا بالکل ناممکن ہو۔ ہمیں ایسے واقعات کا انکار کرنے کی بجائے اپنا مطالعہ بڑھانے اور اپنی معلومات کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025