عبقری میں ذکر کردہ جناتی حملوں کی پہلی دلیل

ماہنامہ عبقری کے ہر شمارے میں جنات کے انسانی زندگی پر اثرات اور ان کی وجہ سے ہونے والی مشکلات کا تذکرہ ہوتا ہے اس قسم کے واقعات کو سطحی علم رکھنے والے لوگ اپنی عقل کی ترازو میں تولنے کی کوشش کرتے ہوئےجھوٹے افسانے قرار دیتے ہیں جبکہ قرآن سنت میں جابجاان کی اس کارستانی کا تذکرہ ہےاحادیث مبارکہ کے چند واقعات پڑھیےاور اپنی عقل پر ماتم کیجئے۔۔۔۔!

انسانی دشمنی جنات کے رگ و ریشے میں اس طرح پیوست ہوچکی ہے کہ وہ ہر انسان پر اس کی پیدائش کے وقت بھی حملہ آور ہوجاتا ہے جوکہ ابھی بولنے چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے۔

آپ ﷺ نےفرمایا کہ جب بچہ پید اہوتے تو شیطان اس کے دونوں پہلوئوں پر اپنی دونوں انگلیاں چبھوتا ہے سوائے حضرت عیسیٰ بن مریم کے وہ ان کو چبھونے کیلئے آیامگر( اللہ تعالیٰ نے آگے پردہ کردیا اس لیے )انگلیاں پردے میں چبھیں

اور دوسری روایت میں ہے کہ شیطان کے انگلی چبھونے کی وجہ سے بچہ چیخ مارتا ہے۔

جب پیدا ہوتے ہیں جنات ہمارے پیچھے پڑ جاتےہیں تو زندگی کے کون سے لمحہ میں سکھ کا سانس لینےدیتےہوں اسی لیے عبقری کا مشن یہ ہے زیادہ سے زیادہ ان کی کارستانیوں کو بیان کیاجائے اور ان سے بچنے کیلئے اللہ کے نام کا سہارا لیا جائے ۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025