علامہ لا ہوتی صاحب دامت برکاتہم کے واقعات میں بار با حالت بیداری میں زیارت النبی سلیم کا تذکرہ ملتا ہے ہمارے اکا بڑ کی زندگی میں بھی بہت سے اس قسم کے واقعات ملتے ہیں چند اکابر پر اعتماد کے دوستوں کی خدمت میں پیش خدمت ہیں:
(1) حضرت مولانا عبید اللہ صاحب فرماتے ہیں کہ بانی تبلیغ حضرت مولانا الیاس گونسبت حضوری حاصل تھی ایک مرتبہ خصوصی خدام کی مجلس میں فرمایا جب دل کو طلب ہوتی ہے سرکار دو جہاں صلی یا یتیم کی آنکھیں بند کرتے ہی زیارت ہو جاتی ہے
(بحوالہ کرامات و کمالات اولیاء ج 1 ص 78، مجموعہ ارشادات شیخ الحدیث حضرت مولانا یوسف متالا صاحب، ناشر: زهراکیڈمی لندن )
(2) حضرت مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی کے خاص خدام فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ آپ فرمانے لگے یہ جنت ہے یہ جنت ہے چاروں سمت ہاتھ سے اشارہ کرتے رہے اور فرمانے لگے حضرت رسول مقبول صلی کیا یہ تم تشریف لے کر آئے ہیں۔
(بحوالہ تذکرہ حضرت مولانا فضل الرحمن گنج مراد آبادی، ص89، مصنف : مولاناسید ابوالسن علی ندوی، ناشر مجلس صحافت ونشریات لکھنو)
(3) قطب ربانی امام شعرانی اپنی کتاب ” میزان میں لکھتے ہیں کہ شیخ سید محمد بن زین کو اکثر حالت بیداری میں آپ سلم کی زیارت ہو جایا کرتی تھی
( بحوالہ براہین قاطعہ ، مولانا خیل احمد سہارنپوری ،22 ، ناشر: دارالاشاعت کراچی )
شیخ اکبر حضرت محی الدین ابن عربی فرماتے ہیں کہ محض دلیل و برہان سے نہیں بلکہ دیکھتی آنکھوں سے بیداری میں حضرت رسالت مآب سی ایم کی زیارت با برکت سے مشرف ہوں اور یہ مقام تو میرے بہت سے بھائیوں کو بھی حاصل ہے جیسے شیخ سید احمد الرفاعی اس دولت کبری سے حالت بیداری میں مالا مال ہوئے اور حضور صلی یا یہ تم نے انھیں جنت کے تخت پر بٹھایا
( سعادت دارین ج 2 ص 98)
محترم قارئین! آج اللہ کریم کے فضل سے عبقری کا پیغام سارے عالم میں پھیل گیا اس کی وجہ مخلصین کا اخلاص اور اہل اللہ کی سر پرستی ہے جو لوگ اب تک اس ماحول سے دور ہیں ان سے گزارش ہے ضرور تسبیح خانہ لاہور میں ایک مرتبہ آکر ماحول کو دیکھیں اللہ کریم کی عطا سے زندگی ایمان وسنت کے نور سے مزین اورا کا بڑ کی محبت سے لبریز ہو جائے گی۔ انشاء اللہ
