علامہ لاہوتی صاحب دامت برکاتہم کے واقعات میں بارہا حالت بیداری میں زیارت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ ملتا ہے ہمارے اکا بر کی زندگی میں بھی بہت سے اس قسم کے واقعات ملتے ہیں چند اکابر پر اعتماد کے دوستوں کی خدمت میں پیش خدمت ہیں:
(1) حضرت مولانا عبید اللہ صاحب فرماتے ہیں کہ بانی تبلیغ حضرت مولانا الیاس کو نسبت حضوری حاصل تھی ایک مرتبہ خصوصی خدام کی مجلس میں فرمایا جب دل کو طلب ہوتی ہے سرکار دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں بند کرتے ہی زیارت ہو جاتی ہے بحوالہ کرامات و کمالات اولیاء ج 1 ص 78، مجموعہ ارشادات شیخ الحدیث حضرت مولانا یوسف متالا صاحب ، ناشر :از هراکیڈمی لندن)
(2) حضرت مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی کے خاص خدام فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ آپ فرمانے لگے یہ جنت ہے یہ جنت ہے چاروں سمت ہاتھ سے اشارہ کرتے رہے اور فرمانے لگے حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے کر آئے ہیں۔ ( بحوالہ تذکرہ حضرت مولانا فضل الرحمن گنج مراد آبادی ، ص89، مصنف: مولانا سید ابوالحسن علی ندوی، ناشر : مجلس صحافت و
نشریات لکھنو)
(3) قطب ربانی امام شعرانی اپنی کتاب ”میزان میں لکھتے ہیں کہ شیخ سید محمد بن زین کو اکثر حالت بیداری میں آپ صل اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہو جایا کرتی تھی ( بحوالہ براہین قاطعہ ، مولانا خلیل احمد سہارنپوری، 222، ناشر: دارالاشاعت کراچی) شیخ اکبر حضرت محی الدین ابن عربی فرماتے ہیں کہ محض دلیل و برہان سے نہیں بلکہ دیکھتی آنکھوں سے بیداری میں حضرت رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت با برکت سے مشرف ہوں اور یہ مقام تو میرے بہت سے بھائیوں کو بھی حاصل ہے جیسے شیخ سید احمد الرفاعی اس دولت کبری سے حالت بیداری میں مالا مال ہوئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں جنت کے تخت پر بٹھایا (سعادت دارین ج 2 ص 98)
محترم قارئین! آج اللہ کریم کے فضل سے عبقری کا پیغام سارے عالم میں پھیل گیا اس کی وجہ مخلصین کا اخلاص اور اہل اللہ کی سر پرستی ہے جو لوگ اب تک اس ماحول سے دور ہیں ان سے گزارش ہے ضرور تسبیح خانہ لاہور میں ایک مرتبہ آکر ماحول کو دیکھیں اللہ کریم کی عطا سے زندگی ایمان وسنت کے نور سے مزین اورا کا بر کی محبت سے لبریز ہو جائے گی۔انشاءاللہ

علامہ لاہوتی صاحب کی طرح حالت بیداری میں زیارت النبی صلى الله عليه وسلم کا فیض پانے اولیائے کرائم
- اکابر پر اعتماد, بڑوں کے تجربات, جنات کا پیدائشی دوست
- قسط نمبر 351