ثبوت کے لئے مستند حوالے درج ذیل!
عبقری حویلی میں مخلوقِ خدا کی مشکلات، پریشانیوں اور الجھنوں کے ازالے کیلئے پیپل کے پتے پر مخصوص تعویذ دیا جاتا ہے جس کے حیرت انگیز اثرات اور کامیاب تجربات روز افزوں عوام میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس عمل کے شواہد و دلائل اکابر کی مستند کتب میں مذکور ہیں جنہیں ذیل میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
پیپل کے پتے پر یہ تعویذ لکھیں! بیماری ختم!
از قاضی شاہ محمد ولی اللہ صاحب مرحوم تعویذِ بخار و تپِ لرزہ۔
3 پیپل کے پتوں پر درج ذیل حروف لکھ کر 3 روز تک چٹائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ مریض شفا پائے گا۔
كھیعص
حم عسق
(بحوالہ: اعمالِ قرآنی، حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ، دارالاشاعت، کراچی، صفحہ نمبر 44)
بخار کے لئے پیپل کے پتوں پر عمل
جس کو بار بار بخار ہوتا ہو وہ پیپل کے پتوں پر بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ یہ آیت شریف لکھے اور بخار کے آنے سے 3 گھنٹہ پہلے ایک پتہ چٹا دے اس کے بعد بخار آنے سے 2 گھنٹہ قبل دوسرا پتہ چٹا دے اور تیسرا پتہ بخار آنے سے ایک گھنٹہ قبل چٹا دے آرام ہو گا اور بخار نہ آئے گا۔
(بحوالہ: آسان عملیات و تعویذات، جلد نمبر 4، عامل کامل اعجاز احمد خان سنگھانوی، ناشر: مظہر بک ڈپو کراچی، صفحہ نمبر 90)
پیپل کے درخت کا مرادوں بھرا عمل
جس مطلب کیلئے یہ عمل کیا جائے پہلے بحسابِ ابجد قمری اس کی اعداد حاصل کیے جائیں مثلاً "میں ملازمت چاہتا ہوں” کے عدد 899 ہوئے بعد نمازِ فجر یا بعد نمازِ عشاء شروع چاند میں پیپل کے درخت کے نیچے جا کر پڑھے اگر شروع دن بیٹھ کر پڑھا ہو تو ختم چِلے تک بیٹھ کر پڑھنا ہوگا اگر کھڑے ہو کر پڑھا ہے تو ختم چِلے تک کھڑے ہو کر پڑھے مگر شرط یہ ہے کہ درخت کے سائے کے نیچے پڑھے اگر کوئی شخص ٹوکے نہیں اگر ٹوکے اور بات کرنا چاہے تو جواب نہ دے۔
(بحوالہ: آسان عملیات و تعویذات، جلد نمبر 4، عامل کامل اعجاز احمد خان سنگھانوی، ناشر: مظہر بک ڈپو کراچی، صفحہ نمبر 260)
ورم کے علاج کے لئے پیپل کے پتے کا عمل
مخصوص الفاظ اگر پیپل کے پتے پر لکھ کر اس پتے کو ورم کی جگہ پر باندھے ورم بہت تھوڑے سے عرصے میں دُور ہو جائے گا بارہا کا تجربہ کیا ہوا عمل ہے۔
(بحوالہ: آسان عملیات و تعویذات، جلد نمبر 4، عامل کامل اعجاز احمد خان سنگھانوی، ناشر: مظہر بک ڈپو کراچی، صفحہ نمبر 247)
پیپل کے پتے سے ہر مرض سے شفاء
مخصوص آیت پیپل کے پتے پر لکھ کر مریض کے روبرو رکھ دئے ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔
(بحوالہ: کتاب: آسان مجرب عملیات، مصنف: جناب مولانا محمد زید مظاہری ندوی، ناشر: ادارہ اسلامیات کراچی، صفحہ نمبر 90)
پیداوار میں کثرت کے لئے پتے پر تعویذ لکھیں
سورۃ الرعد کی پہلی 3 آیات کو زیتون کے 4 پتوں پر لکھ کر مکان یا باغ کے چاروں کونوں میں گاڑ دے تو ان شاء اللہ پیداوار میں کثرت ہوگی۔
(بحوالہ: گنجینۂ اسرار، حضرت مولانا انور شاہ کشمیریؒ، شہباز پبلشرز، توحید پارک، لاہور، صفحہ نمبر 47)
دشمن سے نجات کیلئے پتے پر عمل
جس شخص کا کوئی دشمن ہو 3 پتے درختِ بید کے اتوار کے روز طلوعِ آفتاب سے پہلے اس طرح لے کہ کوئی اس کو نہ دیکھے ہر پتے کے ایک رُخ پر ان لوگوں کے نام لکھے پھر ہر روز ایک ایک پتہ ان کے پینے کے پانی میں ڈال دے۔
(بحوالہ: اعمالِ قرآنی، حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ، ناشر: مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور، صفحہ نمبر 64)
ترقی و آبادی کے لئے پتوں پر یہ تعویذ لکھیں
خاص آیت کو زیتون کے 4 پتوں پر لکھ کر مکان یا دُکان کے چار گوشوں میں دفن کر دیں، بہت ترقی و آبادی ہو گی۔
(بحوالہ: اعمالِ قرآنی، حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ، ناشر: مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور، صفحہ نمبر 87)
پان کے پتے پر عمل
اگر روزانہ وقتِ مقرر پر بخار آتا ہو تو پان کے پتے پر مخصوص آیت لکھ کر بلا کتھے چونے کے بخار آنے سے ایک گھنٹہ پہلے مریض کو وہ پان کا پتہ کھلا دئے بخار دفع ہو گا۔
(بحوالہ: آسان عملیات و تعویذات، جلد نمبر 4، عامل کامل اعجاز احمد خان سنگھانوی، ناشر: مظہر بک ڈپو کراچی، صفحہ نمبر 117)
پتوں پر آیات لکھیں اور پانی میں ڈالیں! جادو سحر ختم
ایک گھڑا بارش کے پانی کا لے ایک گھڑا کنوئیں کے پانی کا لے پھر جمعہ کے روز 7 درختوں کے پتے جن کا پھل نہ کھایا جاتا ہو پھر دونوں پانی ملا کر ساتوں پتے ڈال دے پھر خاص آیات کو لکھ کر اس پانی سے دھو کر مسحور کو کنارۂ دریا پر لے جا کر پانی میں کھڑا کر کے رات کے وقت اس پانی سے اس کو غسل کرا دیں سحر باطل ہو جائے گا۔
(بحوالہ: اعمالِ قرآنی، حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ، ناشر: مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور، صفحہ نمبر 83)
دشمن سے نجات کا عمل
بروز سہ شنبہ منگل آک کے پتے پر لکھ کر آگ میں جلا دئے جدائی ہو گی موافقت نہ ہو گی۔
(بحوالہ: آسان عملیات و تعویذات، جلد نمبر 2، عامل کامل اعجاز احمد خان سنگھانوی، ناشر: کتب خانہ انور شاہ، کراچی، صفحہ نمبر 263)
حاملہ کے جاری شدہ خون کو روکنے کا عمل!
حفاظتِ حمل اور پیٹ کے درد کیلئے یا حاملہ کے جاری شدہ خون کو روکنے کیلئے پان کے پتے پر مخصوص طلسم لکھ کر حاملہ کو کھلاؤ، حمل قائم رہے گا۔
(بحوالہ: آسان عملیات و تعویذات، جلد نمبر 4، عامل کامل اعجاز احمد خان سنگھانوی، ناشر: مظہر بک ڈپو کراچی، صفحہ نمبر 255)
ایکھ (گنے) کے پتے کا عمل
کسی مرد یا عورت کو اپنی محبت میں مبتلا کرنا ہو تو اسے ایکھ کے پتے پر اس نقش کو لکھ کر آگ میں جلائے ان شاء اللہ وہ محبت کرنے لگے گا۔
(بحوالہ: گنجینۂ اسرار، حضرت مولانا انور شاہ کشمیریؒ، شہباز پبلشرز، لاہور، صفحہ نمبر 81)
امساک کے لئے پتے کا عمل
سرعتِ انزال کے شافی علاج کیلئے کم از کم 30 روزے مکمل کرنے کے بعد انگور کے ایک بڑے پتے پر درج ذیل الفاظ لکھ کر اس پتے کو کپڑے اور پلاسٹک میں اچھی طرح لپیٹ کر جماع سے پہلے بائیں ران پر باندھ لیں، ان شاء اللہ بڑے بڑے حکماء کے مجرب نسخوں سے بڑھ کر امساک کا فائدہ دے گا۔ پتے پر یہ الفاظ لکھیں:
(ابجد ہوز حطی کلمن سعفص قرشت ثخذ ضظغ)
(بحوالہ: جامع الوظائف، مصنف: علامہ ارشد حسن ثاقبؔ، ناشر: ادارہ القریش گلشن راوی لاہور، صفحہ نمبر 461 / اعمالِ قرآنی، حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ، ناشر: مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور، صفحہ نمبر 138)
پتے کے عمل سے جادو کا خاتمہ
جادو کسی بھی نوعیت کا ہو 7 مختلف قسم کے پھل دار درختوں سے ایک ایک پتہ توڑ کر لائیں۔ شرط یہ ہے کہ درخت کانٹے دار نہ ہو پھر ہر پتے پر مذکورہ دونوں آیات نئے قلم یا مارکر سے لکھ کر پتے فریج میں رکھ لیں۔ روزانہ ایک پتہ ٹب میں ڈال کر اس پانی سے غسل کریں، سارا جادو ختم ہو جائے گا۔
(بحوالہ: جامع الوظائف، مصنف: علامہ ارشد حسن ثاقبؔ، ناشر: ادارہ القریش گلشن راوی لاہور، صفحہ نمبر 363)
نیم کی ٹہنی پتوں سمیت لیں، عمل کریں! جوڑوں کا درد ختم
آسمان جس دن صاف ہو اس دن صبح یا عصر کے وقت نیم کی ایک ٹہنی پتوں سمیت لے کر اس پر بسم اللہ کی میم کے وصل کیساتھ سورۃ الفاتحہ 11 بار پڑھ کر پھونک ماریں اور مریض کو کھڑا کر کے اس ٹہنی سے اسکے پورے بدن کو جھاڑیں بالخصوص درد والے مقامات کو 3، 3 بار جھاڑیں۔ مسلسل 3 دن کے عمل سے جوڑوں کا درد ختم ہو جائیگا۔
(بحوالہ: جامع الوظائف، مصنف: علامہ ارشد حسن ثاقبؔ، ناشر: ادارہ القریش لاہور، صفحہ نمبر 499)
بہترین حافظے کے لئے پتوں پر عمل کریں
قلقاشِ سبز کے پتے پر طلوعِ فجر کے وقت مشک و گلاب سے خاص کلمات لکھ کر جس کنویں سے اس قلقاش میں پانی دیا جاتا ہو اسکے پانی سے دھو کر 4 روز صبح و شام پیوے۔ تعلیم القرآن اور حافظہ ترقی و آسانی ہو اور خوب دل کھل جاوے۔
(بحوالہ: اعمالِ قرآنی، حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ، ناشر: مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور، صفحہ نمبر 84)
فالج زدہ کا علاج اس پتے کے عمل سے کریں
جواس کے پتوں پر خاص اسماء کو 100 بار لکھ کر ان پتوں کو زیتون کے تیل میں جوش دے کر مفلوج یا نزلہ والوں کو مالش کی جاوے ان شاء اللہ تعالیٰ ان کو نفع حاصل ہو۔
(بحوالہ: اعمالِ قرآنی، حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ، ناشر: مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور، صفحہ نمبر 72)
کھیت کی حفاظت کے لئے
باغ، درخت اور کھیت کو جمیع آفات سے بچانے کیلئے غسل کر کے جمعرات کے دن روزہ رکھیں اور جمعہ کے دن اس موضع کے چاروں گوشوں میں دو رکعت نماز نفل پڑھیں پھر ایک قلم چوبِ زیتون تراش کر زعفران سے مخصوص آیت اس موضع کے کسی درخت کے سبز پتے پر لکھے اور عود کی دھونی دے کر جدھر سے پانی آتا ہو گاڑ دے۔ دوسرا پتہ لے کر اس موضع کے ختم پر دفن کر دئے، تیسرا پتہ لکھ کر کسی اونچے درخت پر باندھ دے۔
(بحوالہ: اعمالِ قرآنی، حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ، ناشر: مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور، صفحہ نمبر 43)
ظالم سے نجات کے لئے
ظالم سے نجات کیلئے درختِ عشار کے 7 پتے اس طرح لے کے ہفتہ سے شروع کرے اور ایک پتہ ہر روز قبلِ طلوعِ آفتاب لیا کرے اور مخصوص آیت اسکے دونوں اطراف لکھ کر اس کو سائے میں جہاں دھوپ نہ آتی ہو خشک کرے پھر سب پتوں کو باریک کوٹے اور کوٹنے کے وقت اس ظالم شخص کا نام لیتا رہے اور اسکے گھر میں ڈال دے۔
(بحوالہ: اعمالِ قرآنی، حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ، ناشر: مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور، صفحہ نمبر 99)
ناجائز تعلق ختم کرنے کا عمل
اگر دو آدمیوں میں تفریق کو عداوت ڈالنا چاہے تو خاص آیت کو بھوج پتر پر لکھ کر تعویذ بنا کر پرانی دو قبروں کے درمیان دفن کر دیوے۔
(بحوالہ: اعمالِ قرآنی، حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ، ناشر: مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور، صفحہ نمبر 81)
